اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ ریاستوں   کے کانکنی  اور صنعتوں کے وزراء کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گے

Posted On: 24 FEB 2022 7:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 فروری 2022/ فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ  25 تا26 فروری 2022 کے دوران  کنارک ، اوڈیشہ میں ملک کی معدنیات سے مالا مال   ریاستوں کے ‘‘ کانکنی  اور صنعتوں کے وزراء  کے ساتھ کانفرنس  ’’ کی صدارت کریں  گے۔آندھراپردیش، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، اوڈیشہ اور راجستھان کی ریاستی  حکومتوں نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے  توثیق  کی ہے۔  فولاد اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت  جناب فگن سنگھ کلستے بھی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

فولاد کی وزارت  ، حکومت ہندریاستی حکومتوں اور مرکز ی سرکار کے درمیان بہترتال میل پیدا کرنے اور کرائے پر  کانکنی  ،ماحولیاتی کلیئرنس ، جنگلات کلیئرنس  اور کانکنی کے نئے پروجیکٹوں سے متعلق  امور پر  پرزینٹیشن پیش کرنے  اور تبادلہ خیال کرنے کےمقصد کے ساتھ ‘‘کانکنی اور صنعت کے وزراء کے ساتھ  کانفرنس ’’ کی میزبانی کررہی ہے۔ 

تجارت کو آسان بنانے میں ریاستی  سرکاروں کے قابل ستائش   رول  کو ملحوظ نظر  رکھتے ہوئے حکومت اس موقع کا استعمال شرکت کرنے والی ریاستوں کے لئے اسپیشلٹی اسٹیل  کے لئے 6322 کروڑ روپے کی پی ایل آئی اسکیم کو اجاگر کرنے کے لئے کرے گی۔

اس کے علاوہ اس پروگرام  کے دوران ثانوی اسٹیل سیکٹر کو درپیش مسائل  کو سمجھنے کے لئے ایک   ایک مذاکراتی اجلاس کا بھی  انعقاد کیا جائے گا۔  اس موقع پر اسٹیل ، کانکنی اور صنعتوں کی مرکزی اور ریاستی وزارتوں  کے علاوہ  ریاستی اور مرکزی   سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کے  سینئر افسران   موجود ہوں گے۔  

 

 

 

م ن۔ م ع۔ ج

UNO-2224

 


(Release ID: 1802869) Visitor Counter : 123