وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالہ 5 مارچ 2022 کوساگر پریکرما کا افتتاح کریں گے


ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا ماہی پروری کا محکمہ ،آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طو رپر اس سفر کا اہتمام کررہا ہے

Posted On: 03 MAR 2022 4:54PM by PIB Delhi

 

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ 5 مارچ 2022  کو ساگر  پریکرما کا افتتاح کریں گے اس کا اہتمام  ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  کے  ماہی پروری کے محکمے اور گجرات سرکار  کے  ماہی پروری کے محکمے کے ساتھ نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ  ،  انڈین کوسٹ گارڈ ،  فشریز سروے آف انڈیا ، گجرات میری ٹائم بورڈ اور ماہی گیروں کے نمائندوں نے کیا ہے ۔

پریکرما ، جو  گجرات کے شیام جی کرشنا ورما میموریل میں  مانڈوی سے شروع  ہورہا ہے ، آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہورہا ہے ۔پریکرما ایک ایسی کوشش ہے ،جس کے تحت  ساحلی فشر فوک  کے مسائل  جاننا ہے۔ یہ بعد کے مرحلوں میں گجرات  اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر ضلعوں میں  بھی منعقد کیا جائے گا۔

زراعت  ، مویشی پروری اور  کاؤ  بلیڈنگ  کے وزیر جناب راگھو جی بھائی  پٹیل  ( گجرات سرکار ) کلپسار  اور ماہی پروری کے ریاستی  وزیر جناب جیتو بھائی چودھری  ، بھارت سرکار میں  ماہی  پروری کے سکریٹری  جناب جتیندر ناتھ سوائن   ،  گجرات سرکار کے ماہی پروری کے سکریٹری جناب نلن اپادھیائے اور بھارت سرکار کے  ماہی پروری کے محکمے کے سینئیر افسران  ، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بور ڈ  ، گجرات سرکار  ، فشریز سروے آف انڈیا ، گجرات  میری ٹائم بورڈ اور   انڈین کوسٹ گارڈ کے اہلکار اس موقع پر موجودرہیں گے۔

پریکرمامیں ریاستی  ماہی پروری کے افسران  ، ماہی گیروں کے نمائندے ، فش فارمرز ،صنعت کار ،شراکتدار ، پیشہ ور افراد  ،افسران اور ملک بھر کے سائنسداں  بھی اس میں  شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران ترقی  پسند ماہی گیروں  ، خصوصاََ ساحلی ماہی گیروں ، فشرز  اور  فش فارمرس   کے علاوہ  نوجوان  فشری صنعت کاروں کو پردھان منتری متس سمپدا اسکیم  (پی ایم ایم ایس وائی  ) کے  سی سی اور ریاستی اسکیم  سے متعلق سرٹیفکیٹ /منظوریاں  عطا کی جائیں گی۔ پرنٹ میڈیا  ، الیکٹرانک میڈیا ،ویڈیو اور ڈجیٹل مہم کے ذریعہ  فشرز میں پی ایم ایم ایس وائی اسکیم  ،اسٹیٹ اسکیم،  ایف آ:ی ڈی ایف ،  کے سی سی  پر لٹریچر کو  عام کیا جائے گا۔ آزادی کا امرت  مہوتسو  کے مقابلے میں  ساگر  پریکرما کا ایک نغمہ  بھی لانچ کیا جائے گا۔

حکومت ہند  ماہی  پروری کے شعبے میں تبدیلی  لانے  کے سلسلے میں  پیش  پیش ہے  اور وہ  موثر ماہی  پروری  گورننس کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ  ماہی پروری کے بندوبست منصوبوں  کو وضع کرنا چاہتی ہے  تاکہ ایک ماحول دوست طریق  کار کے ذریعہ  پائیدار اورذمہ دار پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ساگر  پریکرما   کے  سفر میں  بحری  ماہی  پروری  ملک کی خوراک کی فراہمی کے لئے وسائل اور ساحلی فشر کمیونٹیز  کی روزی روٹی اور بحری ماحولیاتی  نظام کے تحفظ  کے استعمال  کے درمیان  پائیدار توازن  پرتوجہ دی جائے گی۔

سمندر، معیشت ، سلامتی اور بھارتی ساحلی ریاستوں کی روزی روٹی  کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔آزادی کا امرت مہوتسو ، بھارت سرکا ر کی ا یک اہم  پہل ہے ،جس کا مقصد آزادی کے 75  سال کی تقریبات  کو منانا اور اس کے عوام ، کلچر اورحصولیابیوں کی شاندار تاریخ   کو یادکرنا ہے۔

ساگر  پریکرما کا  پہلا مرحلہ مانڈوی سے 5  مارچ  2022 کو شروع ہوگا اور 6 مارچ  2022  کو  پوربندر میں  ختم ہوجائے گا۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-22

 


(Release ID: 1802854) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil