شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے 6200 سے زیادہ ہندوستانی یوکرین سے واپس لوٹ چکے  ہیں


 آئندہ دو روز میں 7400 سے زیادہ ہندوستانیوں کے واپس آنے کی  متوقع ہے

Posted On: 03 MAR 2022 5:37PM by PIB Delhi

یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کو  واپس لانے کے لیے بھارت  نے’آپریشن گنگا‘  نامی ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ امور خارجہ کی وزارت ، شہری ہوابازی کی وزارت کے ساتھ قریبی  تعاون کررہی ہے اور تیز رفتار کے ساتھ بھارتی طلبا کو  وطن  واپس لانے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ انخلاء کے عمل میں تیزی  لانے کے لئے انڈین ایئر لائنز  نے اپنے وسائل  لگا رہی ہے۔ چار مرکزی وزیر-  جناب ہردیپ سنگھ پوری،  جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، جناب  کرن رجیجو اور جنرل (ریٹائرڈ) وی کے۔ سنگھ ان کارروائیوں میں مدد اور نگرانی کے لیے یوکرین سے ملحقہ ممالک میں گئے ہوئے  ہیں۔  بھارتی فضائیہ کے طیارے  کے ساتھ بھارتی سیویلین طیارے  بھی پھنسے ہوئے  بھارتی طلباء کو مسلسل  واپس لا رہے ہیں۔

بائیس  فروری کو شروع ہونے والے انخلاء کے عمل میں اب تک 6200 سے زائد افراد کو واپس لایا جا چکا ہے، جن میں 10 خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے  آج آنے والے  2185 افراد شامل ہیں۔ آج کی پروازوں میں سویلین ایئر لائنس کی بخاریسٹ سے 5، بوڈاپیسٹ سے 2، کوسیکے سے  ایک اور رزیزو سے  دو سویلین  پروازیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ کی 3 پروازیں آج 3 مارچ کی رات 11 بجے سے 4 مارچ کی صبح کے درمیان مزید بھارتیوں کو واپس  لا رہی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی چار پروازیں پہلے ہی 2 مارچ کی آدھی رات سے 3 مارچ کی صبح کے درمیان 798 بھارتی شہریوں کو واپس  لا چکی ہیں۔ سویلین پروازوں کی تعداد  میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اور اگلے دو دنوں میں 7400 سے زائد افراد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے لایا جائے گا۔ کل 3500 اور 5 مارچ کو 3900 سے زائد افراد کو واپس لائے جانے کی توقع ہے۔

کل کے لیے خصوصی پروازوں کا عارضی شیڈول درج ذیل ہے۔

تاریخ

ایئر لائن

کہاں سے

کہاں تک

ای ٹی اے

ملک میں آنے والی  پروازیں

04.03.2022

ایئر انڈیا ایکسپریس

بخاریسٹ

ممبئی

06:20

1

 

ایئر انڈیا ایکسپریس

بخاریسٹ

ممبئی

08:30

1

 

ایئر انڈیا

بخاریسٹ

نئی دہلی

10:05

1

 

اسپائس جیٹ

کوسیکے

نئی دہلی

11:20:00,14:10

2

 

انڈیگو

بڈا پیسٹ

نئی دہلی

04:40, 08:20

2

 

انڈیگو

رزیزو

نئی دہلی

08:20, 05:20, 06:20

3

 

انڈیگو

بخاریسٹ

نئی دہلی

02:30, 03:40, 04:40

3

 

انڈیگو

سوسیوا

نئی دہلی

04:05,05:05

2

 

وستارا

بخاریسٹ

نئی دہلی

15:45

1

 

گو فرسٹ

بڈا پیسٹ

نئی دہلی

04:00

1

 

 

 

 

 

 

 

پروازوں کی کل تعداد: 17

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2201


(Release ID: 1802748) Visitor Counter : 187