وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نے میزورم کے لئے صحت کی دیکھ  ریکھ میں بڑے اضافے کا اعلان کیا، چھ آیوش اسپتالوں کا سنگِ بنیاد رکھا


آیوش وزیر نے میزورم میں  صحت اور تندرستی کے 24 مراکز کا افتتاح کیا

Posted On: 03 MAR 2022 5:56PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے میزورم میں آیوش کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے ایک سے زیادہ اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے میزورم کے وزیر اعلی زورمتھنگا کے ساتھ مل کر میزورم میں چھ آیوش اسپتالوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ شمال مشرق کی اِس پہاڑی ریاست میں صحت کی دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے کے لئے آج یہاں منعقدہ تقریب میں میزورم بھر میں آیوش کے 24 ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز  کا افتتاح کیا گیا۔

ریاست میں ایزول، چمپائی اور ہناتھیال میں 50 بستروں کے تین اسپتال بنائے جائیں گے۔کھوازول، سیتُل اور ہورتوکی میں 10 بستروں والے تین اسپتال تیار کئے جائیں گے۔مرکزی وزیر نے روایتی ہندوستانی ادویات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شمال مشرق کی لوک دوائیں صحت کی جدید دیکھ ریکھ  کے ساتھ ساتھ علاج معالجے، بیماریوں کی روک تھام  اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کیا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013H5U.jpg

مرکزی وزیر نے ہندوستان کی بھرپور روایتی ادویاتی پریکٹس کی قدرعام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس میں  میزورم اور شمال مشرق کی لوک ادویات بھی شامل ہیں۔مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظام میں آیوش کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جنابِ سونووال نے مزید کہا کہ روایتی ادویات کا زبردست ورثہ جیسا کہ آیوش نے تصور کیا ہے سائنسی طور پر مریضوں کی دیکھ بھال میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔ مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت مند طرز زندگی کے لئے جامع نقطہ نظر میں احتیاط اورعلاج دونوں پہلو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک ادویات کو سمجھنے اور اُن سے فائدہ اٹھانے کے لئے آیوش کی وزارت شمال مشرق کی نسلی برادریوں کے درمیان مقامی صحت کی روایات، اورل صحت کی روایات اور ایتھنو میڈیسنل پریکٹسز کو تنقیدی طور پر جانچنے اور ان کی توثیق کرنے کے لئے ایک کثیر مرکزی تحقیقی پروجیکٹ کا اہتمام کر رہی ہے۔

ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے نئے دور میں میزورم اور شمال مشرق کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے،مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ذریعے وزیر اعظم کا شمال مشرق کو ہندوستان کا سب سے اہم خطہ بنانے کا خواب  ترقی کے نئے انجن کو طاقت بخشے گا۔ شمال مشرق کی آستا لکشمی کو اس وقت مکمل طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے جب میزورم  دیگر تمام شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ  ہماری دانشمندی کی حوصلہ افزائی کر کے تعاون اور شراکت داری کے ساتھ  کام کرتے ہوئے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے کر آتم نربھر بن جائے گا’’۔

***

 

 ش ح۔ع س ۔ک ا


(Release ID: 1802732) Visitor Counter : 180