سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مسودہ ضابطوں میں متعین شدہ طریقے سے وہیکلز پر دکھائے جانے والے فٹ نیس سر ٹیفکٹ کی ویلڈیٹی اور رجسٹریشن مارک کے لئے مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
Posted On:
03 MAR 2022 2:35PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ۔ایس۔آر۔ 166 (ای) 28 فروری ، 2022 کے ذریعہ ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مسودہ ضابطوں میں متعین شدہ طریقے سے وہیکلز پر فٹ نیس سر ٹیفکٹ کی ویلڈیٹی(تاریخ ۔ماہ ۔سال کے فارمیٹ میں) اور رجسٹریشن مارک دکھایا جائیگا۔
بھاری گڈز/ پیسنجر وہیکلز، درمیانی گڈز/ پیسنجر وہیکلز اور ہلکے موٹر وہیکلز کے معاملے میں یہ ونڈ اسکرین کی بائیں جانب کے اوپری کنارے پر دکھایا جائے گا۔ آٹو رکشا، ای-رکشا ، ای-کارٹ اور کواڈری سائیکل کے معاملے میں ونڈ اسکرین، اگر لگائی گئی ہو ، کی بائیں جانب کے اوپری کنارے پر دکھایا جائے گا۔ موٹر سائیکل کے معاملے میں یہ وہیکل کے نمایاں حصے پر دکھایا جائے گا۔
یہ ٹائپ ایریل بولڈ اسکرپٹ میں نیلی بیک گراؤنڈ پر پیلے رنگ میں دکھایا جائے گا۔
Click here to view the Gazette Notification
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-2195
(Release ID: 1802710)
Visitor Counter : 170