وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری،حیوانات اور ڈیری کی وزارت کے تحت ایک پروگرام ‘‘ساگر پریکرما’’ گجرات سے آغاز کرنے والے ہمارے عظیم مجاہد آزادی ،ملاحوں اور ماہی گیروں کو سلام پیش کرتا ہے
Posted On:
02 MAR 2022 6:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 مارچ ،2022
دنیا کا واحد اور سب سے بڑا ماحولیاتی نظام سمندر ہے،جو زمین کی سطح کے تقریباً تین چوتھائی حصے پر محیط ہے،اور یہ موسمیاتی تبدیلی،تجارت اور سلامتی جیسے ابھرتے ہوئے اور پیچیدہ اور باہم ایک دوسرے سے منسلک ترقیاتی مسائل کےلئے ایک وسیع میدان فراہم کرتا ہے۔اسی لئے بحیرہ ہند اپنی ساحلی ریاستوں کی معیشتوں ،سلامتی اور ذریعہ معاش کےلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ملک کی ساحلی پٹی 8118 کلومیٹر ہے، جو 9 سمندری ریاستوں/چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرتی ہے اور لاکھوں ساحلی ماہی گیروں کو روزی روٹی فراہم کرتی ہے۔اپنے سمندروں کےلئے شکرگزاری کے جذبے کے طورپر ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر منائے جارہے آزادی کا امرت مہوتسو پر ہمارے عظیم مجاہد آزادی ،ملاحوں اور ماہی گیروں کو سلام پیش کرتے ہوئے ‘‘ساگر پریکرما’’ پروگرام کا انعقاد کرنے کی تجویز ہے۔‘ساگر پریکرما’ کا پہلا مرحلہ گجرات سے 5 فروری 2022 کوشروع ہوگا اور 2 دن تک جاری رہے گا۔
ساگر پریکرما پروگرام کو تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منانے کی تجویز ہے ،جن میں گجرات، دیو، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال، انڈمان نکوبار اور لکشدیپ جزائر شامل ہیں۔جس کا مقصد 75 ویں "آزادی کا امرت مہوتسوا" کے ایک حصے کے طور پر ان مقامات اور اضلاع میں ساحلی ماہی گیروں کے مسائل جاننے کے لیے ماہی گیروں، ماہی گیر برادریوں اور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔ یہ پروگرام آزادی کے 75 سال اور ملک کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منانے اور آزادی کی یاد منانے کے لیے حکومت ہند کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ ساحلی پٹی کے اس پار سمندر میں ایک ارتقائی سفر کا تصور کیا گیا ہے جس میں آتم نربھر بھارت کے ایک جذبے کے طورپر تمام ماہی گیروں، ملاحوں اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
ساگر پریکرما کے سفر کا آغاز گجرات ریاست سے ہوگا۔برطانوی حکومت کے دور اقتدار میں بھارت کی ریاست گجرات میں واقع بارڈولی ستیہ گرہ ،12 جون 1928 کو ہندوستان کی تحریک آزادی میں سول نافرمانی اور بغاوت کی ایک بڑی کڑی تھی۔ اس تحریک کی قیادت بالآخر سردار ولبھ بھائی پٹیل نے کی، اور اس کی کامیابی نے ہی خصوصاً کسانون کے مسائل حل کرنے کی وجہ سےپٹیل کو تحریک آزادی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک بنایا۔گجرات کی ساحلی لمبائی 1214 کلومیٹر ہے، جس میں 16 ساحلی اضلاع شامل ہیں جن میں سمندری بنیاد پر ماحولیاتی نظام اور ترقی کے مواقع کا بہت بڑا تنوع ہے۔ ماہی گیروں، دکانداروں اور صنعتوں کا معاشی قدر خصوصاً برآمدات میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی میں براہ راست حصہ ہے۔
ساگر پریکرما کاسفر، پہلے مرحلے کے پروگرام کے طور پر 5 فروری 2022 کو مانڈوی سے شروع ہوگا اور 6 فروری 2022 کو پوربندر پر ختم ہوگا۔ گجرات کے کچھ ضلع میں بحیرہ عرب کے ساحل پر مانڈوی کی ساحلی پٹی سے پورا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
گجرات کے مانڈوی سے شیامی جی کرشنا ورما میموریل میں ، 5 فروری 2022 کو شروع ہورہے ساگر پریکرما کا جشن ماہی پروری کا محکمہ، ماہی پروری ،حیوانات اور ڈیری کی وزارت، حکومت ہند اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ کے ساتھ محکمہ ماہی پروری، حکومت گجرات، ہندوستانی کوسٹ گارڈ، فشریز سروے آف انڈیا، گجرات میری ٹائم بورڈ اور ماہی گیروں کے نمائندے منائیں گے۔ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا؛گجرات حکومت میں ، حیوانات اور گائے کی افزائش، اور وزیر زراعت جناب راگھو جی بھائی پٹیل ؛ کلپسر اور ماہی پروری کے ریاستی وزیر، جناب جیتو بھائی چودھری؛سکریٹری (فشریز)، حکومت ہند، جناب جتندر ناتھ سوین، سکریٹری (فشریز) حکومت گجرات جناب نلن اپادھیائے اور محکمہ ماہی پروری، حکومت ہند، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ، گجرات حکومت، فشریز سروے آف انڈیا، گجرات میری ٹائم بورڈ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے سینئر افسران اس موقع پر شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران، ترقی پسند ماہی گیروں اور مچھلیوں کے کسانوں، نوجوان ماہی گیری کاروباریوں اور خاص طور پر ساحلی ماہی گیروں وغیرہ کو پردھان منتری متسیہ سمپدا اسکیم، کے سی سی اور ریاستی اسکیم سے متعلق سرٹیفکیٹس/منظوریوں سے نوازا جائے گا۔ پی ایم ایم ایس وائی اسکیم، ریاستی اسکیموں، ایف آئی ڈی ایف، کے سی سی وغیرہ پر لٹریچر کو پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ویڈیو اورجینگلز کے ذریعہ ڈیجیٹل مہم سے مقبول بنایا جائے گا تاکہ اسکیموں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے ماہی گیروں میں مقبولیت حاصل کی جاسکے۔ 75ویں- آزادی کا امرت مہوتسوا کے مقابلے میں ساگر پریکرما پر ایک نغمے کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اس طرح یہ پروگرام بعد کے مراحل میں گجرات کے دیگر اضلاع اور دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منایا جائے گا۔
ماحولیاتی نظام کے نقطہ نظر کے ذریعے پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کو یقینی بنانے کےلئے حکومت ہند ماہی پروری کے شعبے میں تبدیلی لانے اور ماہی پروری کے انتظام کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ ماہی پروری کے موثر انتظامات کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بنانے میں سب سے آگے ہے ۔ ساگر پریکرما کا سفر ملک کے غذائی تحفظ اور ساحلی ماہی گیر برادریوں کی روزی روٹی اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے سمندری ماہی گیری کے وسائل کے استعمال کے درمیان پائیدار توازن پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ش ح ۔ا م۔
U:2162
(Release ID: 1802487)
Visitor Counter : 194