مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم نے ’ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی‘ سے متعلق مابعد بجٹ ویبینار میں افتتاحی خطاب کیا


”بجٹ میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا ہے اور ایک مضبوط 5G ماحولیاتی نظام سے متعلق ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کی تجویز کی گئی ہے“، وزیر اعظم

ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے ”سروس کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط 5G ماحولیاتی نظام کی تعمیر“ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 02 MAR 2022 7:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند مرکزی بجٹ 2022 کے تحت وزیر خزانہ کی طرف سے کیے گئے اعلانات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ویبینار کی ایک سیریز کا اہتمام کر رہی ہے۔ ویبینار سیریز پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر، اکیڈمی اور انڈسٹری کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہی ہے تاکہ تمام شعبوں میں نفاذ کی حکمت عملیوں پر غور کیا جا سکے۔

پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (PSA) کے دفتر نے حکومت ہند کی کئی سائنسی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ آج ”ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ویبنار کا آغاز افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کے ساتھ ہوا۔

مابعد بجٹ ویبیناروں کے پیچھے کی دلیل کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ”یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک باہمی کوشش ہے کہ بجٹ کی روشنی میں، ہم اعلانات کو تیزی سے، بغیر کسی رکاوٹ کے اور شہریوں کے لیے بہترین نتائج کے ساتھ کیسے نافذ کر سکتے ہیں“۔

 

 

وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ میں مصنوعی ذہانت، جیو اسپیشل سسٹمز، ڈرونز، سیمی کنڈکٹرز، خلائی ٹیکنالوجی، جینومکس، فارماسیوٹیکل اور کلین ٹیکنالوجیز سے لے کر 5G تک اہم شعبوں پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا ہے اور مضبوط 5G ماحولیاتی نظام سے متعلق ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔ انھوں نے نجی شعبے سے کہا کہ وہ ان شعبوں میں اپنی کوششوں کو بڑھائیں۔

وزیر اعظم نے ملک میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے 14 اہم شعبوں میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی PLI اسکیموں کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے سٹیزن سروسز میں آپٹیکل فائبرز کے استعمال، ای ویسٹ مینجمنٹ، سرکلر اکانومی اور الیکٹرک موبیلٹی جیسے شعبوں میں اسٹیک ہولڈرز کو عملی تجاویز فراہم کرنے کی واضح ہدایت دی۔

وزیر اعظم کے پی ایس اے، جناب کے وجے راگھون نے بھی افتتاحی اجلاس کے دوران ’سائنس اور ٹیکنالوجی میں آتم نربھر بھارت کی طرف‘ پر ایک مختصر پیشکش کی۔ ویبینار کے دوسرے حصے میں چار موضوعاتی بریک وے سیشن تھے۔ جن میں سے ہر ایک سیشن کی قیادت محکمہ ٹیلی مواصلات (DoT)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeitY)، سائنسی اور صنعتی تحقیق کا محکمہ (DSIR)، اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (DST) نے کی۔

”سروس کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط 5G ماحولیاتی نظام کی تعمیر“ کے موضوع پر بریک وے سیشن کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ ٹیلی مواصلات (DoT) کی طرف سے مندرجہ ذیل موضوعات پر دو پینل مباحثے منعقد کیے گئے:

  1. DoT اور MEITY کی PLI اسکیمیں – 5G پروڈکٹس کے میک ان انڈیا کو فروغ دیں جن میں سیمی کنڈکٹر فیب، موبائل فونز اور ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ شامل ہیں
  2. دیہی اور دور دراز علاقوں میں سستی براڈ بینڈ اور موبائل سروس کے پھیلاؤ کے لیے ٹیکنالوجیز کا ڈیزائن، ترقی اور تخلیق

DoT اور MEITY کی PLI اسکیمیں – 5G پروڈکٹس کے میک ان انڈیا کو فروغ دیں جن میں سیمی کنڈکٹر فیب، موبائل فونز اور ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ شامل ہیں“ پر پینل ڈسکشن کی نظامت شری کے راجارمن، سکریٹری (ٹیلی کام) نے کی۔ جناب سنجے نائک، سی ای او، تیجس نیٹ ورکس، جناب ہری اوم رائے، سی ایم ڈی، لاوا انٹرنیشنل، جناب پنکج موہندرو، صدر، ICEA، پروفیسر بھاسکر راما مورتی، آئی آئی ٹی مدراس، جناب پونیت اگروال، سی ای او، وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز نے بطور پینلسٹ شرکت کی۔ پینلسٹس نے 5G پروڈکٹس کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ ماحولیاتی نظام، 5G، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹرز کی پیداوار کو ترغیب دینے اور 5G، سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں نئی ملازمتوں کو بڑھانے پر غور کیا۔

"دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں سستی براڈ بینڈ اور موبائل سروس کے پھیلاؤ کے لیے ٹیکنالوجیز کا ڈیزائن، ترقی اور تخلیق" کے موضوع پر پینل ڈسکشن کی نظامت جناب اشوک کمار تیواری، ممبر (ٹیکنالوجی)، محکمہ ٹیلی مواصلات نے کی۔ پروفیسر ابھے کرندیکر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کانپور، ڈاکٹر کمار شوا راجن، سی ٹی او، تیجس نیٹ ورکس، ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، ای ڈی، سی ڈی او ٹی، جناب راجن وگاڈیا، وی پی اور صدر، کوالکم انڈیا، اور جناب این جی سبرامنیم، سی او او، ٹی سی ایس نے بطور پینلسٹ/ مقررین شرکت کی۔ اس سیشن میں، پینلسٹ نے سیمی کنڈکٹر، ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس اور ڈومیسٹک ایس ایم ایز کے لیے درکار سپورٹ، 5G اور الیکٹرانکس ٹیسٹ انفراسٹرکچر کی تخلیق اور دیہی اور دور دراز علاقوں میں سروس ڈیلیوری کے لیے بھارت نیٹ کا فائدہ اٹھانے سمیت 5G ماحولیاتی نظام کی تخلیق کے لیے ٹیکنالوجی کے طریقوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس پینل مباحثے کے ایک حصے کے طور پر، 5G ٹیلی کام آلات میں آتم نربھرتا سے متعلق مختلف پہلوؤں بشمول اگلے 10 سے 15 سالوں میں اقتصادیات پر 5G کے اقتصادی اثرات، سیکورٹی سے متعلق مسائل، اور ہندوستان کے لیے اس کے فوائد، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریلویز، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے اختتامی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ، سپیکٹرم کا استعمال، R&D میں پرائیویٹ سیکٹر کا بڑا کردار، اور ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ جیسے موضوعات پر تمام بریک وے سیشنز میں گفتگو کی گئی۔ انھوں نے صنعت کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ PLI اور PMA اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں مزید کام کرنے کے لیے اختراعی تصورات کے ساتھ آگے آئیں۔

ویبینار کا اختتام وزیر اعظم کے پی ایس اے جناب کے وجے راگھون کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔

 *************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2167



(Release ID: 1802451) Visitor Counter : 148