مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سوچھ سرویکشن 2022 کے فیلڈ اسسمنٹ  کا آغاز ،تقریباً تین ہزار تشخیص کار فیلڈ میں جانے کے لئے تیار


 گزشتہ برسوں کے 40 فیصد کے مقابلے ،نمونے لینے کےلئے سروے کا دائرہ وسیع کر کے 100% وارڈوں کا احاطہ کیا گیا

پہلی ڈسٹرکٹ رینکنگ متعارف کرائی گئی

Posted On: 02 MAR 2022 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 مارچ ،2022

دنیا کے سب سے بڑے ،شہری صفائی سروے،سوچھ سرویکشن (ایس ایس) کے مسلسل ساتویں ایڈیشن کےلئے فیلڈ اسسمنٹ  کا آغاز مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ یکم  مارچ 2022 کو کیا گیا ہے۔‘پہلے عوام’ کے اپنے جاری فلسفے کے ساتھ تیار کردہ سوچھ سرویکشن 2022 صف اول کے صفائی کارکنوں  کے مکمل فلاح و بہبود کےلئے شہروں کے اقدامات کو حاصل کرنے کےلئے تیار کیا گیا ہے ۔آزادی ایٹ 75 کے جذبے سے لیس اس سروے میں  بزرگ شہریوں اور نوجوانوں   کے مشوروں کو یکساں  ترجیح دی جائے گی،اور شہری ہندوستان کی صفائی ستھرائی  کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

سوچھ سرویکشن  کو مکانات اور شہری امور کی وزارت نے 2016 میں شہری صفائی کو بہتر بنانے کےلئے شہروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور بڑے پیمانے پر شہری صفائی میں شہریوں کی  شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے  ایک مسابقتی فریم ورک  کے طورپر متعارف کرایا تھا۔اس نے ہندوستان کے شہروں اور قصبوں کے درمیان صحت مند مسابقت کی روح کی افزائش کی  ہے۔ 2016 میں کروڑوں  سے زیادہ آبادی والے صرف 73 شہروں سے شروع ہونے والا  یہ سفر کئی گنا بڑھ گیا، 2017 میں 434 شہر، 2018 میں 4,203 شہر، 2019 میں 4,237 شہر، سوچھ سرویکشن  2020 میں 4,242 شہر اور سوچھ سرویکشن 2021 میں 62 کنٹونمنٹ بورڈس سمیت  4,320 شہر شامل ہیں۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت نے یکم مارچ 2022  کو اپسوس ریسرچ پرائیویٹ لیمیٹیڈ  کےشہروں کی کارکردگی  کا جائزہ لینے کےلئے میدان مین نکلنے کےلئے تیار  تقریباً تین ہزار تشخیص کاروں  کے ساتھ سوچھتا سرویکشن 2022 کا باقاعدہ آغاز کیا۔نمونے جمع کرنے کےلئے سروے کے دائرےمیں توسیع کرکے گزشتہ برسوں کے 40 فیصد کے  مقابلے  صدفیصد وارڈوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس کثیرجہتی مشق کو بلا رکاوٹ انجام دینے کےلئے سوچھتا سرویکشن 2022 میں تشخیص کاروں کی ایک بڑی تعداد نظر آئے گی جوپہلے سال آن فیلڈ اسسمنٹ کے لئے تعینات کئے گئے تھے۔سوچھتا سرویکشن 2022 کی تیاری  میں شہروں پر مرکوز متعدد مہمات چلانے کےساتھ ساتھ شہر  اپنی پیش رفت کو سوچھتم پورٹل ایم آئی ایس  پر  باقاعدگی سےپُر  اور اپڈیٹ کررہے ہیں۔

اس سال ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے  کے موقع پر سرویکشن  بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔آزادی ایٹ 75   کے  موضوع کو توجہ میں رکھتے ہوئے  اور بزرگوں کی دانشمندی  کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے  ایس ایس 2022 کا مقصد  سروے کے ایک لازمی حصہ کے طور پر بزرگ شہریوں سے رائے حاصل کرنا ہے۔عوام  کے مشوروں میں تنوع کو یقینی بنانے کے لئے ایس ایس 2022 نوجوانوں تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرےگا کیونکہ یہی نوجوان نسل آئندہ ہندوستان کے ساتھ  ساتھ صفائی   ستھرائی کی مہم کی  بھی رہنما ہوگی۔اس کے ساتھ ہی،ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال مکمل ہونے کے جشن کے لئے یو ایل بی  نے شہریوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تاکہ متعلقہ شہروں میں  کم سے کم ایک  چوراہا/ راؤنڈ اباؤٹ  کی نشاندہی کی جا سکے جسے  ہندوستان کی آزادی کے شاندار 75 سالوں  کے جشن کے موضوع کے مطابق ایک علامتی انداز میں سجایا جا سکے۔یہ ایس ایس 2022 میں ایک نئی علامت ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت نے اس سال ‘سوچھ ٹیکنولوجی چیلنج’ کے طور پر ایک نیا انڈیکیٹرچھ دسمبر 2021 کو لانچ کیا ہے،جسے ایس ایس 2022  کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔اس چیلنج کے حصے کے طور پر، افراد/تنظیموں اور اسٹارٹ اپس نے چار موضوعاتی زمروں کے تحت اختراعی حل پیش کیا ہے،جن میں ( i) سماجی شمولیت، (ii) زیرو ڈمپ (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ)، (iii) پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ اور (iv) تمام اربن لوکل باڈیز میں ڈیجیٹل قابلیت کے ذریعے شفافیت شامل ہیں۔

ایس ایس 2022 چھوٹے شہرون کےلئے پندرہ ہزار سے کم اور پندرہ ہزار سے 25 ہزار کے درمیان آبادی کے دو زمروں کو متعارف کروا کر ایک برابری کا میدان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سرویکشن فٹ پرنٹ کو مزید وسعت دینے کے لیے پہلی بار ضلعی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے۔

وبائی مرض کا اچانک پیدا ہوجانا صحت عامہ ،صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام کے شعبوں میں بے مثال چیلنجز  لے کر آیا۔تاہم جو چیز سامنے آئی  وہ فرض کا ناقابل تسخیر احساس تھا جسے صفائی کے کارکنوں نے اس وقت کے دوران شہری ہندوستان کو محفوظ رکھنے کے لیے دکھایا ہے۔ صفائی کے کارکنوں کے  خاموش فوج کی طرف سے قوم کے لئے کئے گئے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے کے لئے، حکومت نے ان کی مجموعی بہبود پر توجہ مرکوز کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایس ایس  2022 میں  شہروں میں  کام کے حالات کو بہتر بنانے اور ان صف اول کے سپاہیوں کے لیے شہری ہندوستان کے صفائی کے سفر میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے خاص اشاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

باقاعدہ اپ ڈیٹ کےلئے  برائے مہربانی سوچھ بھارت مشن کی باضابطہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ذرائع  کا استعمال کریں:

فیس بک: Swachh Bharat Mission

ٹویٹر: @SwachhBharatGov

ٹویٹر: @SwachhSurvekshan

***********

ش ح ۔ا م۔

U:2153



(Release ID: 1802428) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil