ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی مانسون پروجیکٹ آفس کا آغاز

Posted On: 28 FEB 2022 8:15PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیزارضیاتی سائنسیز کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سائنس  کے قومی دن 2022 کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی مانسون پروجیکٹ آفس (آئی ایم پی او) کا آغاز کیا۔

 بین الاقوامی مانسون پروجیکٹ آفس(  آئی ایم پی او) کی میزبانی ارضیاتی سائنسز کی وزارت،حکومت ہند کے تحت کام کرنے والے ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی  آئی ٹی ایم) پونے کے ذریعہ ابتدائی طور پر 5 سالوں کے لئے کی جائے گی۔ آئی ایم پی او کا قیام قومی معیشت کے لیے مانسون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔ اس میں مانسون تحقیق سے متعلق بین الاقوامی سرگرمیاں اور روابط شامل ہوں گے جن کی نشاندہی اور فروغ ،موسمیات سے متعلق عالمی تحقیقاتی پروگرام اورموسم سے متعلق عالمی تحقیقی پروگرام کی قیادت میں کیا جائے گا۔ موسمیات سے متعلق عالمی تحقیقاتی پروگرام اورموسم سے متعلق تحقیقاتی پروگرام، دونوں بین الاقوامی پروگرام ہیں جو اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن(ڈبلیو ایم او) کے ذریعے مربوط ہیں۔

ہندوستان میں آئی ایم پی او کے قیام کا مقصد مانسون کے موسمی تغیرات کو حل کرنے کے لیے ایک مربوط سائنسی نقطہ نظر کو فروغ دینا، مانسون اورسمندری طوفانوں کی پیشین گوئی کی مہارت کو بڑھانا، بہتر معاون آپریشنز اور خدمات کے لیے مانسون کی تحقیق کو مضبوط بنانا ہے، اس طرح کے شعبوں میں معلومات کے اشتراک اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔ زراعت، آبی وسائل اور قدرتی آفات بندوبست، پن بجلی اور موسمیاتی اعتبار سے حساس سماجی و اقتصادی شعبوں کے لیے مانسون کی تحقیق اہم ہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا: "آئی ایم پی اودنیا بھر میں مانسون کے مشترکہ اور علاقائی مخصوص پہلوؤں کو ہموار طریقے سے حل کرنے کے لیے ہندوستان کو مانسون کی تحقیق اور ہم آہنگی کا عالمی مرکز بنانے کی طرف ایک قدم ہے "۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایم پی او کے قیام سے عالمی مانسون کی تحقیق کو زبردست تحریک ملے گی، جس سے بین الاقوامی اور ہندوستانی تحقیقی برادری دونوں کو باہمی فائدے حاصل ہوں گے۔

اپنی بنیادی ذمہ داریوں کے حصے کے طور پرآئی ایم پی او مانسون پینل کی سرگرمیوں کی حمایت کرے گا، جو مشترکہ طور پر عالمی موسمیاتی تحقیقاتی پروگرام کے سی ایل آئی وی اے ا ٓر (موسمیاتی اور سمندری تنوع، پیش گوئی اور تبدیلی) اور جی  ای ڈبلیو ای ایکس (عالمی توانائی اور آبی تبادلے) پروجیکٹس کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ آئی ایم پی او موسم سے متعلق عالمی تحقیقاقی پروگرام کے ٹروپیکل میٹرولوجی ریسرچ پر کام کرنے والے گروپ کو بھی تعاون فراہم کرے گا۔

آئی ایم پی او کا آغاز اس سال کے سائنس کے قومی دن کے موضوع۔ ‘ایک پائیدار مستقبل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مربوط نقطہ نظر’ کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔ یہ مانسون پر 7ویں ڈبلیو ایم او بین الاقوامی ورکشاپ سے بھی پہلے ہے جس کا انعقاد ہندوستان میں مشترکہ طور پر ارضیاتی سائنسز کی وزارت ، عالمی موسمیاتی تحقیقاتی پروگرام  اورعالمی موسمیاتی تحقیقاتی پروگرام کے ذریعہ مارچ 2022 میں کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی ورکشاپ عالمی محققین اوراسٹیک ہولڈرس  کے لئے ایک بڑا فورم ہوگا تاکہ وہ ارضیاتی نظام سائنس سے متعلق امور کے کلیدی اجزاء کے طور پر مانسون کی پیشرفت اور مسائل پر تبادلہ خیال کرسکیں۔

 

 

 

*****

(ش ح –م ع۔ ف ر)

U.No:2145

 


(Release ID: 1802289) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali