کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت ، کوئلے کو گیس کی شکل دینے سے متعلق، مابعد بجٹ ویبنار کا اہتمام کرے گی


صنعت اور تحقیقی اداروں کے  ماہرین کے علاوہ  50 ماہرین  اس میں شرکت کریں گے

اس ویبنار کا مقصد، کوئلے کو گیس کی شکل دینے کے  مشن  کے نفاذ کے لئے قیمتی معلومات حاصل کرنا ہے 

Posted On: 02 MAR 2022 11:26AM by PIB Delhi

       تکنیکی اور مالی نموپذیری وضع کرنے کی خاطر  کوئلے کو گیس کی شکل دینے  اور صنعت کے لئے درکار کوئلے کو کیمکلز میں تبدیل کرنے کے لئے قائم کئے جانے والے    چار پائلیٹ  پروجیکٹوں  کے بارے میں  یکم فروری  2022  کو  بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ کی جانب سے کئے گئے  اعلان کی روشنی میں کوئلے کی وزارت  4  مارچ 2022 کو ایک ویبنار کا اہتمام کررہی ہے،  جہاں  صنعت ، تعلیمی ، تحقیقی اداروں  کے ماہرین  اور  پریکٹشنر ز کےساتھ انجنئرنگ کنسل ٹینٹس  اور ریاستی سرکار کے افسروں کے علاوہ  دیگرشراکتدار کوئلے کی وزارت کے  ،  کوئلے کو گیس کی شکل دینے کے مشن  کو موثر  طورسے نافذ کرنے کے لئے  طور طریقوں  پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے  پالیسی سازوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔شراکتدار اداروں کے تقریباََ  50  ماہرین ویبنار میں سرگرمی سے شرکت کریں گے اور بات چیت کریں گے ،جس میں  کوئلے کی وزارت کے سکریٹری  انل کمار جین   ویبنار کی نظامت کریں گے۔ ویبنار کا مقصد مختلف  موضوعات  پر غوروخوض کرنا ہے،  جن موضوعات  پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے  وہ حسب ذیل ہیں:

اے-کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانا ۔

بی- آپریشن کی اقتصادیات / پالیسی مدد۔

سی- کوئلے کو  گیس کی شکل دینے والی مصنوعات کی مارکیٹنگ

ڈی-سرمایہ کاروں کا نظریہ : سرکاری اور نجی سیکٹر ۔

ای-کوئلے کو گیس کی شکل دینے کے لئے ملک کی ٹکنالوجی کا فروغ ۔

ایف- کول ٹو بلیو ہائڈ روجن  ( کول گیسی فکیشن  + سی سی یوایس ۔

بھارت کے پاس  تھرمل کوئلہ کی 307 ارب ٹن کا کُل  ذخیرہ   ہے اور  نکالے  گئے کوئلے کا تقریباََ  80 فیصد تھرمل  پاور پلانٹ میں  استعمال ہوتا ہے۔ کوئلہ ایک ایساو سیلہ ہے ، جہاں بھارت بجلی پیدا کرنے کے علاوہ  دیگر مقاصد کے لئے  استعمال کرتا ہے۔ آب وہوا میں تبدیلی  اور   قابل تجدید توانائی   کے فروغ  سے متعلق عالمی  تشویش کے ساتھ  کوئلے  کے پائیدار استعمال کے لئے اس کے تغیر   کی   ملک کے  مستقبل کے لائحہ عمل کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔

کوئلے کی وزارت نے کوئلے کو گیس کی شکل دینے کے لئے بہت سے اقدامات  کئے ہیں ۔اس نے  نیشنل مشن ڈاکیومنٹ تیار کیا ہے تاکہ 2030 تک  100  میٹرک ٹن کوئلے کو  گیس کی شکل دینے  کا ہدف حاصل کیا جاسکے ۔

کول انڈیا لمٹیڈ  نے میتھنول اور ایمونیم نائٹریٹ کی  تجارتی  پیمانے کے لحاظ سے  پیداوار کے لئے چار پروجیکٹوں کا منصوبہ  بھی بنایا ہے۔بی او او  بنیاد پر ایجنسی  کی  خدمات حاصل کرنے کے لئے  دو پرجیکٹوں کے لئے ٹینڈر جاری  کئے گئے ہیں۔

ویبنار کے ذریعہ کوئلے کی وزارت   ایسے طور طریقوں  پر قیمتی  معلومات  حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ  کوئلے کو گیس کی شکل دینے  کے ایجنڈے کو جلدسے جلد حاصل کیا جاسکے اور اس کی رفتار تیز کی جاسکے ۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2142



(Release ID: 1802273) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi