وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے یوکرین کے عزت مآب صدر وولدومیر زیلنسکی سے بات کی
Posted On:
26 FEB 2022 7:03PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 فروری، 2022/
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے عزت مآب صدر وولدومیر زیلنسکی کے ساتھ بات کی۔
صدر زیلنسکی نے آج وزیر اعظم کو یوکرین میں جاری تنازعہ کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی جانکاری فراہم کرائی۔ وزیراعظم نے جاری تنازعہ کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکت اور املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انھوں نے تشدد کے فوری خاتمے اور بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کی اپنی اپیل دوہرائی اور امن کے قیام کی کوششوں میں کسی بھی طرح کا تعاون دینے کی بھارت کی آمادگی ظاہر کی۔
وزیراعظم نے یوکرین میں موجود طلبا سمیت بھارتی شہریوں کے سلامتی اور تحفظ کے تئیں بھارت کی تشویش سے آگاہ کرایا۔ انھوں نے ہندوستانی شہریوں کو تیزی کے ساتھ اور بحفاظت وہاں سے نکالنے کے لئے یوکرین کے حکام کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:2037
(Release ID: 1801522)
Visitor Counter : 178
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam