سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار، مہاراشٹر کے احمد نگر میں بزرگ شہریوں کو روز مرہ کی زندگی کے امدادی اور معاون آلات فراہم کرنے کے لیے راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت ایک تقسیم کیمپ کا افتتاح کریں گے
احمد نگر ضلع میں 37.59 کروڑ روپے کے مختلف قسم کے روزمرہ کے امدادی اور معاون آلات تقسیم کیے جائیں گے
Posted On:
26 FEB 2022 3:30PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار، حکومت ہند کی سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کی ’راشٹریہ وایوشری یوجنا‘ (آر وی وائی اسکیم) کے تحت بزرگ شہریوں کو روز مرہ کی زندگی کے امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ یہ کیمپ 28.02.2022 کو صبح 11 بجے سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے محکمہ کے ذریعہ ALIMCO اور احمد نگر ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مہاراشٹر میں احمد نگر کے نگر-پونے روڈ پر واقع نیشا لان، کیڈگاؤں میں منعقد کیا جائے گا۔
گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر مہینے میں المکو کی طرف سے منعقد کیے گئے تشخیصی کیمپوں کے دوران کل 37401 بزرگ شہری مستفیدین کی شناخت کی گئی تھی، جس میں کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر محکمہ کی طرف سے تیار کردہ ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے بلاک/ پنچایت سطحوں پر احمد نگر ضلع میں 37.59 کروڑ روپے کے مختلف زمروں کے 320,833 روزمرہ کے امدادی اور معاون آلات تقسیم کیے جائیں گے۔
کیڈگاؤں کے نیشا لان میں 28 فروری کو منعقد ہونے والے افتتاحی کیمپ میں وہیل چیئر، واکنگ اسٹک، چشمے، ڈینچر، آلہ سماعت، واکنگ اسٹک کے ساتھ سیٹ، واکر فولڈ ایبل، ٹیٹراپوڈ، تپائی، وہیل چیئر، کموڈ، اسپائنل سپورٹ وغیرہ جیسے 4800 روزمرہ کے لائف سپورٹ ڈیوائسز اور معاون آلات 895 بزرگ شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ضلع احمد نگر میں دیگر مقامات پر فالو اپ ڈسٹری بیوشن کیمپس کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2033
(Release ID: 1801410)
Visitor Counter : 188