بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سندھو دُرگ میں 200 کروڑ روپےکی لاگت سے ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا جائے گا


مرکزی وزیر نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای نے کونکن خطے میں کاروباری اور تجارتی مواقع کو فروغ دینے کے مقصد سےمنعقدہ  کانکلیو کا افتتاح کیا

کوڈال میں کون بیک-سفورٹی بانس کلسٹر کا افتتاح  کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ‘‘صرف آم اور کاجو ہی نہیں، بانس بھی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے"

Posted On: 25 FEB 2022 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 25 فروری

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME1.JPEGXKQU.jpg

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے نے آج سندھو درگ میں 200 کروڑروپے کی لاگت سے ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سینٹر انڈسٹری،خاص طور پر ایم ایس ایم ای کو ان کی مسابقت کو فروغ دینے اور علاقے کے ملازمت یافتہ نیز بے روزگار نوجوانوں کو ان کی روزگار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ہنر مندی کی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے بہترین ٹیکنالوجی، انکیوبیشن کے ساتھ ساتھ مشاورتی امداد فراہم کرے گا۔

وزیر موصوف نے یہ اعلان ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ سندھو درگ میں منعقد ہونے والے دو روزہ ایم ایس ایم ای کانکلیو (25 اور 26 فروری) کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ کانکلیو کا مقصد کونکن خطے میں ایم ایس ایم ای کے لیے ٹکنالوجی، مصنوعات کی ترقی اور ہنر مندی کے استعمال میں کاروباری اور تجارتی مواقع کو فروغ دینا ہے۔

کنکلیو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، "اس طرح کے کانکلیو کاروباریوں، پالیسی سازوں اور دیگر اہم شراکت داروں کے لیے معلومات کے تبادلے، اختراعی خیالات اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک کھلی بات چیت میں شامل ہونے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔"

جناب رانے نے کہا، ‘‘اس کانفرنس کے پیچھے مقصد سندھو درگ خطے کو صنعتی شعبے میں سب سے اوپر لانا ہے ’’۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سندھو درگ کے زیادہ تر باشندوں کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے  اور روزگار کے لیے شہر چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے  زور دے کر کہا کہ ہمیں موجودہ منظر نامے میں تبدیلی لانی ہوگی جہاں سندھو درگ میں آمدنی پیدا ہو اور جہاں ہماری آنے والی نسلیں اس سے فائدہ اٹھاسکے ۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کونکن میں تقریباً 2000 سے زیادہ  نئے مینوفیکچرنگ اکائیاں قائم کی ہیں ، مہاراشٹر میں روزگار پیدا کرنے کے  بہت زیادہ امکانات ہیں

وزیر موصوف نے کونکن خطے  میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ مہاراشٹرا بالخصوص کونکن خطہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بڑی گنجائش ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت پی ایم ای جی پی (پردھان منتری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام) ، اسفرتی  (روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم) شہد مشن اور کمہاروں کو بااختیار بنانے کا منصوبہ جیسے اہم پروگراموں پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME2.JPEG9H3A.jpg

جناب رانے نے کہا کہ وزارت نے 2016 سے کونکن خطہ میں تقریباً 2,000 سے زیادہ نئی مینوفیکچرنگ اکائیاں قائم کرکے انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 16,400 براہ راست روزگار پیدا ہوئے ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی مدد کے لیے وزارت نے 71.65 کروڑ روپے کی سبسڈی کی رقم تقسیم کی ہے۔

وزیر موصوف نے رتناگیری اور سندھو درگ ضلع اور ملحقہ علاقوں کے دیہی کاریگروں میں برقی کمہار ی  پہیے، شہد کی مکھیوں کے ڈبے اور اگربتی بنانے والی مشینیں بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے کھادی کے 25 کاریگروں کو بھی اعزاز سے نوازا اور تربیت کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔ مزیدبرآں، 10پی ایم ای جی پی مستفیدین کو منظوری کے خطوط سونپے گئے جو کھادی اور دیہی صنعتی کمیشن (کے وی آئی سی) کی خود روزگار سرگرمیوں سے منسلک ہو کر خود انحصاری کی طرف قدم بڑھائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME3.JPEGQP9Q.jpg

کانکلیو کے دوران وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے وزارت کے ذریعہ نافذ کی جا رہی مختلف سکیموں کے بارے میں پریزنٹیشن بھی دی گئی، جس میں دیہی اور نیم شہری علاقوں کے تاجروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

ایم ایس ایم ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر جناب شیلیش کمار سنگھ نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لیے کاروبار رجسٹریشن اور چیمپئن پورٹل جیسی مختلف اسکیموں کی اہمیت اور موزونیت پر زور دیا جن کا کووڈ – 19 وبائی مرض کے دوران مثبت اثر پڑا۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر نے کوڈال میں کون بیک-سفورتی بانس کلسٹر کا افتتاح کیا

اس سے پہلے دن میں، ایم ایس ایم ای کے وزیر نے کوڈال میں کون بیک-سفورتی (کونک بانس اور گنا ڈیولپمنٹ سینٹر - روایتی صنعتوں کے فروغ کے لیے فنڈ کی اسکیم) بانس کلسٹر کا افتتاح کیا۔ یہ کلسٹر 300 کاریگروں کی مدد کرے گا۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کلسٹر کے قیام کے لیے 1.45 کروڑ روپے جاری کی ہیں۔

جناب رانے نے کونک علاقے میں مقامی لوگوں کے لیے دستیاب مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  ‘‘نہ صرف آم اور کاجو بلکہ بانس کو بھی آمدنی کا ذریعہ سمجھا جانا چاہیے۔’’ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بانس کے کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لیے کون بیک-سفورتی بانس کلسٹر کا اہتمام کیا گیا ہے اور  تاجروں  نیز مقامی لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تصاویر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME6.JPEGLCYP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME9.JPEGT93N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME7.JPEG81YP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MSME8.JPEG9GHD.jpg

ایم ایس ایم ای سکریٹری، بی بی سوین؛ ، کھادی اوردیہی صنعتی کمیشن کےچیئرمین ونے کمار سکسینہ، کوئر بورڈ کے چیئرمین، ڈی کپورامو اور کون بیک کے ڈائریکٹر موہن ہوڈاوڈیکر اس موقع پر موجود تھے۔

کون بیک کے بارے میں

کون بیک ایک خودمختار غیر منافع بخش تنظیم ہے جس نے خود کو برقرار رکھنے والے ادارہ جاتی ماحولیاتی نظام میں ترقی کی ہے اور اس کے پاس ہندوستانی اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے بانس کی عمدہ مصنوعات کی ڈیزائننگ، پروٹو ٹائپنگ اور پیداوار کے لیے مکمل طور پر ترقی یافتہ سہولت موجود ہے۔ اس میں بانس کے غریب پروڈیوسروں کو بڑی منافع بخش منڈیوں سے جوڑنے کا طریقہ کار موجود ہے اور یہ پہلے ہی ایک ماڈل کے طور پر ابھرا ہے جس کی تقلید ہندوستان اور بیرون ملک کی جا رہی ہے۔

روایتی صنعتوں کے فروغ کے لیے فنڈ کی اسکیم (سفورتی) کلسٹر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی وزارت کی  ایک پہل ہے۔ کھادی اور  دیہی صنعتی کمیشن (کے وی آئی سی) کھادی کے لیے کلسٹر کی ترقی کے فروغ کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ اسکیم روایتی صنعتوں اور کاریگروں کو مسابقتی بنانے اور ان کی طویل مدتی پائیداری کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے کلسٹرز میں منظم کرتی ہے۔ اس کا مقصد روایتی صنعت کاروں اور دیہی صنعت کاروں کے لیے مستقل روزگار فراہم کرنا بھی ہے۔

آپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے کون بیک-سفورتی کا افتتاح دیکھ سکتے ہیں۔

https://youtu.be/cmegfTO5Eg0

ایم ایس ایم ای انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام، اوروس، سندھو درگ کے افتتاح کا لنک

https://youtu.be/Rx-ppixSLno  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2022


(Release ID: 1801393) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil