بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر نارائن رانے نے یونین بینک ایم ایس ایم ای روپے کریڈٹ کارڈ کا آغاز کیا
Posted On:
25 FEB 2022 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 25 فروری
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر ، جناب نارائن رانے نے آج سندھو درگ میں یونین بینک آف انڈیا کے یونین ایم ایس ایم ای روپے کریڈٹ کارڈ کاضلع میں منعقد ہونے والے دو روزہ ایم ایس ایم ای کانکلیو میں آغاز کیا۔ یہ کارڈ یونین بینک آف انڈیا کے ذریعہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی)کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو ان کے کاروبار سے متعلق آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک آسان ادائیگی کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔
یہ روپے کارڈ کسی بھی وقت ڈیجیٹل ادائیگی، سود سے پاک مدت جیسےفوائد فراہم کرتا ہےاور قرضوں کے عوض لی جانے والی شرح سود کے برابر ہوگی۔ ایم ایس ایم ای قرض دہندگان اپنے کاروباری اخراجات پر 50 دن تک کی سود سے پاک کریڈٹ مدت سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ کارڈ صارفین کو ان کے کاروبار سے متعلق خریداریوں پر ای ایم آئی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ایم ایس ایم ای کو اس کارڈ پر خاص طور پر موثر کاروباری خدمات بھی حاصل ہوں گی جس سے انہیں اپنے کاروبار کو زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر لے جانے میں مدد ملے گی۔
روپے کریڈٹ کارڈ بینکوں کودرمیانی سطح پر لین دین کی نگرانی کرنے کا اہل بناتے ہوئے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان اور تیز کرے گا۔ یہ کریڈٹ کارڈ ڈیجیٹل ادائیگی کے آلے کی دستیابی کی وجہ سے مختلف کاروباروں کے ذریعہ نقد رقم نکالنے کی ضرورتوں کو بھی کم کر ے گا۔
ان کے دیگر فوائد میں حادثاتی انشورنس کوریج، لاؤنج تک رسائی، اور این پی سی آئی کے ذریعہ روپے کارڈ پر پیش کی جانے والی دیگرسہولتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ کارڈ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے لیے متعدد اضافی خصوصیات اور کاروباری خدمات پیش کرتا ہے۔
ایم ایس ایم ای کانکلیو کے دوران، مرکزی وزیر نے منتخب ایم ایس ایم ای کاروباریوں میں روپے کارڈز کی پہلی کھیپ تقسیم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2023
(Release ID: 1801391)
Visitor Counter : 274