وزارت دفاع

بحریہ کی مغربی کمان نے تھیٹر کمانڈ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا

Posted On: 25 FEB 2022 8:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 25 فروری       ممبئی میں بحریہ کی مغربی کمان کے زیراہتمام ہندوستانی مسلح افواج کے لیے مربوط تھیٹر کمانڈ کے قیام کے طریقہ کار اور ڈھانچہ جاتی فریم ورک پرتینوں افواج کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ یہ تینوں افواج  کے درمیان اتحاد اور تنظیمی ہم آہنگی کو بڑھانے کی جانب ایک اور سنگ میل ہے۔

ہندوستانی فوج، بحریہ، فضائیہ اور اے این سی کے کل نو کمانڈر انچیف مربوط بحری تھیٹر کمانڈ کے قیام سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے لیے جمع ہوئے۔ میٹنگ کی صدارت وائس ایڈ میرل  اجیندر بہادر سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی نے کی، جنہیں اسٹڈی کے لیے لیڈ سی اِن سی  کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

کمانڈرز انچیف کے علاوہ تینوں سروسز کی مختلف کمانوں  کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوارٹر، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور فوجی امور کے محکمے کے تقریباً 50 سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور تھیٹر کمانڈ کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے معلومات فراہم کیں۔ یہ میٹنگ 24 سے 25 فروری 2022 تک دو دن کی مدت میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PicsGOGF.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2021



(Release ID: 1801389) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Marathi , Hindi