نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

شمولیت پر مبنی، مساوی اور معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کا حق ہے: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے نجی اسکولوں سے اپیل کہ وہ پسماندہ طلبہ کی مدد کے لیے پالیسیاں بنائیں

نائب صدر جمہوریہ نے اسکولوں پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی سروس کو اپنے نصاب کا حصہ بنائیں

‏ نائب صدر جمہوریہ نے گرین ووڈ انٹرنیشنل ہائی اسکول، بنگلورو میں انڈور اسپورٹس ایرینا اور لاٹیلیئر کا افتتاح کیا‏

Posted On: 26 FEB 2022 1:23PM by PIB Delhi

‏نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس بات پر زور دیا کہ شمولیت پر مبنی، مساوی اور معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ انھوں نے نجی اسکولوں پر زور دیا کہ وہ پسماندہ اور ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے پالیسیاں بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت مندوں اور کمزور لوگوں کی مدد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔‏

‏آج بنگلورو کے گرین ووڈ ہائی انٹرنیشنل اسکول میں آرٹس، ڈرامہ اور موسیقی کے لیے وقف بلاک انڈور اسپورٹس ایرینا اور لاٹلیئر کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کم عمری میں خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکولوں کو اپنے نصاب میں کمیونٹی سروس کو شامل کرنا ہوگا تاکہ بچے کم عمری میں معاشرے کی خدمت کرنے کا رویہ پیدا کریں۔‏

The Vice President, Shri M. Venkaiah Naidu inaugurating the Indoor Sports Arena at Greenwood High International School in Bengaluru today. #Sports pic.twitter.com/4rLL7g2NG3

— Vice President of India (@VPSecretariat) February 26, 2022

‏نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مطالعے، کھیلوں، ہم نصابی اور تفریحی سرگرمیوں کو یکساں اہمیت دیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی  اپروچ سے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ہوگی اور وہ پراعتماد افراد بنیں گے۔ انھوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تعلیمی ادارے طلبہ کو باغبانی، درختوں کی شجرکاری اور پانی کے تحفظ جیسی سرگرمیوں میں شامل کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بچے فطرت کے قریب آئیں گے اور انھوں نے 3آر یعنی ریڈیوس (تخفیف کرنا)، ری یوز (دوبارہ استعمال کرنا) اور ری سائیکل پر زور دے کر پانی کے تحفظ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔‏

‏اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 غیر نصابی سرگرمیوں پر زور دیتی ہے، جناب نائیڈو نے تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور طلبہ میں اخلاقی اقدار پیدا کرنے کو ترجیح دیں۔‏

‏اقدار کے زوال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ہماری تہذیبی اقدار کو اپنائیں اور بھارت کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ کی کوشش کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اقدار کے احیا، ورثے کی حفاظت نیز ثقافت کے فروغ کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے بھارتی ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔‏

‏یہ بتاتے ہوئے کہ ایک وقت میں بھارت کو 'وشو گرو' کے طور پر جانا جاتا تھا، جناب نائیڈو نے نشاندہی کی کہ طویل نوآبادیاتی استعمار کی بنا پر ہم اپنے تاب ناک ماضی کو فراموش کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت آج آگے بڑھ رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی جڑوں کی طرف لوٹیں۔‏

‏مادری زبان کے فروغ و اشاعت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلبہ جتنی زبانیں چاہیں سیکھیں لیکن مادری زبان سیکھنے کو ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے۔‏

‏ہماری روزمرہ زندگی میں جسمانی تندرستی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ فٹ انڈیا تحریک ہر اسکول، کالج، یونیورسٹی، پنچایت اور گاؤں تک پہنچے۔‏

‏فن کو لامحدود قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ آرٹ ہمارے تخیل کی تشکیل کرتا ہے اور ایک ایسی آفاقی زبان میں بات کرتا ہے جس کی کوئی حدود نہیں ہیں۔ بھارت کے منفرد اور متنوع رقص کی شکلوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے بھرت ناٹیم، کوچی پوڈی، اور کتھاکلی کا ذکر ان بہت سے قدیم فن پاروں کے طور پر کیا جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کا فن، موسیقی اور ڈرامہ دنیا کے لیے اس کا سب سے بڑا تحفہ ہے اور ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ہم اپنی بھرپور اور متنوع آرٹ فارموں کی حفاظت اور فروغ کریں۔‏

اس موقع پر ‏کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، کرناٹک کے وزیر جناب منی رتنا، گرین ووڈ ہائی انٹرنیشنل اسکول کے چیئرمین جناب وجے اگروال، پرنسپل جناب الوئس ڈی ڈی میلو، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔ ‏

***

(ش ح - ع ا - ت ح)

U. No. 2027



(Release ID: 1801365) Visitor Counter : 162