کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ کل منعقد ہونے والے سیمینار ’’انڈسٹری کنیکٹ 2022‘‘: صنعت اور دانشوروں کی مشترکہ طاقت کا افتتاح کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2022 4:21PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کیمکلس اور کھادوں کی وزارت کا محکمہ کیمیکلس اور پیٹرو کیمیکلس، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکّی) کے تعاون سے، 25 فروری 2022 کو  صبح 10 بجے سے شام کے 3 بجے تک ہری شنکر سنگھانیا کمیشن روم، فکی، نئی دہلی میں ’’انڈسٹری کنیکٹ 2022‘‘: صنعت اور دانشوروں کی مشترکہ طاقت پر ایک سیمینار منعقد کرنے جا رہا ہے۔

حکومت ہند کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود، کیمیکلس اور کھاد کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر من سنگھ منڈاویہ، وزیر مملکت (کیمیکلس اور کھاد اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت) جناب بھگونت کھوبا، مرکزی حکومت کے سینئر عہدیداروں، صنعت کے سینئر سربراہوں، دانشوروں وغیرہ کی موجودگی میں اس سیمینار کا افتتاح کریں گے۔

’’انڈسٹری کنیکٹ 2022‘‘ سیمینار کے دوران، دو تکنیکی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ان تکنیکی اجلاس میں سی آئی پی ای ٹی، ٹی ڈی بی (ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ) اور متعدد صنعتی تنظیموں کے اہلکار موجود ہوں گے، جو اس شعبہ کے کلیدی امور پر روشنی ڈالیں گے۔

اس سیمینار کا وسیع مقصد تحقیق و ترقی – تجربہ گاہ سے صنعت تک، پیٹرو کیمیکلس سیکٹر میں انسانی سرمایہ کے لیے ہنرمندی کے فرق کا تجزیہ،  دیسی ٹیکنالوجی فراہم کرکے آتم نربھر بھارت کی مدد، انڈسٹری کنیکٹ کی مدد سے آتم نربھر بھارت سی آئی پی ای ٹی، سیکٹر کے لیے صنعت اور دانشوروں کے درمیان باہمی تعاون قائم کرنے کے لیے ٹی ڈی بی (ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ) کی مدد سے ٹیکنالوجی کے تعاون پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1966


(ریلیز آئی ڈی: 1800848) وزیٹر کاؤنٹر : 177
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी , Tamil