وزارت دفاع

وزارت دفاع کا بجٹ کے بعد ویبنار‘دفاع میں آتم نربھر بھارت– کال ٹو ایکشن’ کل منعقد ہوگا

Posted On: 24 FEB 2022 2:03PM by PIB Delhi

وزارت دفاع سے متعلق مرکزی بجٹ 23-2022نے دفاع میں آتم نر بھر بھارت کو مزید حوصلہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع نے بجٹ میں کیے گئے اعلانات پر ’آتم نربھربھارت ان ڈیفنس – کال ٹو ایکشن‘ کے عنوان سے پوسٹ بجٹ ویبنار کا انعقاد کیا ہے۔ ویبنار کا مقصد دفاعی شعبے میں حکومت کے مختلف اقدامات کو آگے بڑھانے میں تمام متعلقہ فریقوں  کو شامل کرنا ہے۔

یہ ویبنار 25 فروری 2022 کوصبح  ساڑھے  10بجے سے دوپہر 2 بج کر 15 تک منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی افتتاحی خطاب کریں گے۔ ویبنار میں وزارت دفاع، صنعت کی وزارت، صنعتی فورم، اسٹارٹ اپس، تعلیم سے وابستہ افراد، دفاعی راہداری وغیرہ کے نامور مقررین اور ماہرین کے ساتھ پینل مباحثے ہوں گے اور ساتھ ہی متعلقہ فریقوں کے  ساتھ بات چیت کے اجلاس بھی  ہوں گے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ ویبنار میں درج ذیل چار موضوعات پر بریک آؤٹ  اجلاس  ہوں گے:

1) گھریلو صنعت کے لیے پونجی حاصل کرنے  کے بجٹ میں ترقی پذیر اضافہ - (موقع اور چیلنجز)

2) ملک میں ہمہ جہت دفاعی آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام  تیار کرنا۔

3) ڈی آر ڈی او ،اور دیگر تنظیموں کے ساتھ صنعتوں کے ذریعہ خصوصی مقصد کی گاڑیاں (ایس پی ویز)

4) وسیع پیمانے پر جانچ اور سرٹیفیکیشن کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے - ایک خود مختار نوڈل سرپرست ادارہ قائم کرنا۔

ان اجلاسوں  کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ متعلقہ فریقوں  کے ساتھ اعلانات کے وقت پر عمل درآمد کے لیے شراکتی نقطہ نظر کو تیار کرنے کے لیے کافی بات چیت کی اجازت دی جائے۔ ویبنار کو دفاعی پیداوار کے محکمے یوٹیوب چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ش ر- ق ر)

U-1956



(Release ID: 1800770) Visitor Counter : 145