پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پی ایم یو وائی کے تحت تقریباً ایک لاکھ روزگار فراہم کیاگیا: رامیشور تیلی
کووڈ-19 کے دوران بھرےہوئے مفت سلنڈر فراہم کئے گئے
ہر گھر اجولا کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد
Posted On:
23 FEB 2022 6:21PM by PIB Delhi
پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے نفاذ کے ساتھ تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو ایل پی جی نظام تقسیم کے ذریعہ روزگار ملا۔ گزشتہ 5 سالوں میں ایل پی جی کوریج 61.9 فیصد سے بڑھ کر اعلیٰ سطح پر پہنچی ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے حصے کے طور پر کووڈ-19 کے دوران 14 کروڑ سے زیادہ مفت بھرے ہوئے ایل پی جی ،پی ایم یو وائی مستفدین کو فراہم کئے گئے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے ترقی کو رفتار دینے اور عوامی فلاح وبہبود کی اسکیموں کو مؤثر بنانے کے لئے بجٹ کے بعد ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کے ساتھ معلومات مشترک کی۔ اس ویبینارمیں پٹرولیم کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین،تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے، ڈسٹریبیوٹرس اور سلنڈر مینوفیکچرر نے شرکت کی۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں سکریٹری جناب پنکج جین نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکیم کو مؤثر بنانے کے لئے خصوصی توجہ دینی ہوگی اور اس کے لئے سیلف ہیلپ گروپ، سلنڈر بھرنے کے لئے مائیکرو فائنانس کے طور پر کام کرنے والے ایل پی جی بینک کا قیام، چھوٹے ڈسٹریبیوٹر کا نیٹ ورک قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ریفل کے لئے صارفین کو راغب کرنے کی خاطر موجودہ سماجی نیٹ ورک اور ادارہ جاتی علم کا فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی توجہ دینی چاہئے۔
دیہی شعبے میں کام کررہی سماجی ترقیاتی پیشہ ور محترمہ ندھی پربھا نے بتایا کہ بیتول میں سلنڈر بھروانے کے لئے قرض کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کے بعد گاہکوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجولا اسکیم کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ (مارکیٹنگ)، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر جناب راکیش مسری نے بتایا کہ گیو اٹ اپ پہل کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے خود ایل پی جی پر مل رہی سبسڈی کو چھوڑ دیا، جس سے ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچا۔ وزیر اعظم ایل پی جی پنچایتوں کا انعقاد کیاگیا، تاکہ اجولا اسکیم کو گھر گھر تک پہنچایا جاسکے۔ (ایل پی جی)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سنتوش کمار نے بتایا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا سے پہلے شہروں اور قصبوں میں رہ رہے لوگوں کے لئے ایل پی جی کنکشن کھانا پکانے کا ایندھن سمجھا جاتا تھا، لیکن اجولا اسکیم کے ذریعہ گاؤں میں رہ رہے غریب لوگوں کو بھی آسانی سے یہ سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکیم کے مستفدین کےفوری مطالبات کو پورا کرنے کے لئے چھوٹے تقسیم کار کے تصورات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
بھیونڈی سلنڈر مینوفیکچرنگ کمپنی کے جناب منویندر سنگھ نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کی وجہ سے مطالبات میں اضافہ ہوا، اس لیے کمپنیاں تحفظاتی معیارات کو دھیان میں رکھتے ہوئے بہترین سلنڈر تیار کررہی ہیں، ساتھ ہی لوگوں کو کچے مال کی فراہمی اور سلنڈر کی مستقل جانچ بھی کی جارہی ہے۔ اترپردیش کے ایک ڈسٹریبیوٹر جناب سوتنتر کمار نے بتایا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا سے پہلے اُن کی ایجنسی کے پاس 2000 کنکشن تھے، جو اب بڑھ کر 12500 ہوگئے ہیں اور جن میں سے 7500 کنکشن اجولا اسکیم کے تحت مختص کئے گئے ہیں۔
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر (
24-02-2022
U. No. 1948
(Release ID: 1800758)
Visitor Counter : 156