وزارت دفاع

پچیس فروری  کو قومی جنگی یادگار کی تیسری سالگرہ  منانے کے لیےاسکول بینڈس آج سے قومی جنگی یاد گار پر اپنے فن کامظاہرہ کریں گے

Posted On: 23 FEB 2022 3:16PM by PIB Delhi

اسکولوں کی جانب سے پیش کی جانے والی  فن کی نمائش  23 فروری 2022 کو  نئی دہلی میں قومی جنگی یادار پر  منظم طریقے سے  باری باری ادلا بدلی  کی  بنیاد پرکی جائے گی۔ ثانوی تعلیم  کے مرکزی بورڈ (سی بی ایس ای) نے وزارت تعلیم اور حکومت این سی ٹی کے ساتھ صلاح و مشورہ  سے اسکول بینڈ س کا شیڈول تیار کیا ہے۔ یہ بینڈس 25 فروری 2022 کو مشہور یادگار کی تیسری سالگرہ منانے کے لیے دہلی کے قومی جنگی یاد گار (این ڈبلیو ایم ) پر اپنے  فن کی نمائش کریں گے ۔ این ڈبلیو ایم   میں اسکول بینڈ س کی  پیشکش  کا شیڈول حسب ذیل ہے:

 

نمبر شمار

اسکول بینڈ کی جانب سے پیشکش

اسکول کانام

تاریخ

وقت

1.

فروری 23-2022

5 بجے

شری ٹھاکر دوارا بالیکا ودیالیہ، غازی آباد

2.

فروری 24-2022

ساڑھے 4 بجے

اندرا پورم پبلک اسکولر، غازی آباد

3.

فروری 25-2022

 5 بج کر 10  منٹ

وی ایس پی کے انٹرنیشنل اسکول، دہلی

4.

فروری 26-2022

ساڑھے 4 بجے

 دی من اسکول، دہلی

5.

فروری 27-2022

ساڑھے 4 بجے

ڈی اے وی سینٹری پبلک اسکول ، غازی آباد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قومی جنگی یاد کار  (این ڈبلیو ایم) کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ تیسری سالگرہ منانے کے لیے، وزارت دفاع نے وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر این ڈبلیو ایم  میں اسکول بینڈ س  کے ذریعہ اپنے فن کی نمائش  پیش  کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس اقدام کا مقصد اسکول کے بچوں میں حب الوطنی، فرض سے لگن، حوصلہ  اور قربانی کی اقدار  پیدا کرنا  اور لوگوں  کی خصوصاً نوجوانوں کی شرکت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ جنگی یادگار سے وابستہ مختلف پہلوؤں کا تجربہ کرسکیں۔ یہ ویر گاتھا پروجیکٹ کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے، جس کا اہتمام دفاع اور ثقافت کی وزارتوں نے مشترکہ طور پر بچوں میں جنگی سورماؤں  کی بہادری کی کہانیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے ابتدائی سالوں میں قوم پرستی کے احساس کو بڑھانے کے لیے کیا تھا۔

وزارت تعلیم نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعلیمی محکموں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں کے اسکولوں میں سے ایک بینڈ کا انتخاب کریں تاکہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل وار میموریل اینڈ میوزیم، ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف(این ڈبلیو ایم اور ایم،  ایچ کیو آئی  ڈی ایس) کے ساتھ مل کر اپنے فن کا مظاہرہ  کریں۔  سی بی ایس ای  وزارت  دفاع کے ساتھ مل کر  باقاعدہ شیڈول کے ایک حصے کے طور پر تمام اسکولوں کے ساتھ تال میل کر رہا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)L1KB.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ش ر- ق ر)

U-1951



(Release ID: 1800740) Visitor Counter : 147