شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر  جی کشن ریڈی نے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسابقت سازی کے موضوع پر شمال مشرق ایم ایس ایم ای کنکلیو سے خطاب کیا


ایم ایس ایم ای سیکٹر  معیشت  کی ریڑ ھ کی ہڈی ہے اور اسے آتم نربھر بھارت کے سفر میں قیادت کرنی چاہئے: مرکزی وزیر

شمال مشرق میں ایم ایس ایم ای کے لئے زبردست صلاحیت کی ضرورت  ہے تاکہ خطے میں جامع ترقی لائی جاسکے: مرکزی وزیر  کا بیان

شمال مشرق اسکیم کے لئے پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پہل  کے تحت 1500 کروڑ روپے کا حالیہ اعلان، اس سکیٹر کے لئے ایک بونس کے طور پر ثابت ہوگا: جی کشن ریڈی

Posted On: 23 FEB 2022 12:58PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • شمال مشرقی خطے کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے کہا کہ  مرکزی حکومت  بہت چھوٹی ،چھوٹی اور  اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو  با اختیار بنانے کے لئے عہد بند ہے اور  حالیہ بجٹ  نے  انہیں  اور زیادہ مقابلہ جاتی بنانے  کی سمت  مزید  تقویت دی ہے۔
  • مرکزی وزیر نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز   امرت کال  کے  اگلے 25  سال میں  ملک کی  معاشی ترقی کے لئے  ایک اہم رول ادا کرے گی۔
  • جناب ریڈی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ شمال مشرقی خطے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ،جس سے استفادہ حاصل نہیں کیا گیا ہے اور ان   بے پناہ صلاحیتوں کا تعلق  ایم ایس ایم ای سیکٹر سے ہے۔ انہوں نے  کہا کہ زراعت، خوراک کو ڈبہ بند کرنے، سیاحت، معدنیات پر مبنی  صنعتوں ، آئی ٹی اور بنیادی ڈھانچے میں مواقع  تلاش  کئے جانے کی ضرورت ہے۔
  • انہوں نے تمام فریقوں سے کہا کہ  وہ شمال مشرقی خطے میں ترقی کی مثالی  تبدیلی کے لئے مل  کر کام کریں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹر  کو فروغ دیں۔

مرکزی وزیر نے نارتھ ایسٹ ایم ایس ایم ای کنکلیو سے بھی خطاب کیا، جس کا موضوع تھا، مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسابقت سازی۔ اس کنکلیو کا اہتمام بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن کی طرف  سے کیا گیا تھا۔

 مرکزی وزیر نے  ایم ایس ایم ای  سیکٹر  کو  معیشت کی ریڑھ کی ہڈی  قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ  آتم نربھر بھارت کی سمت سفر  کے لئے ایم ایس ایم ای کو قیادت کرنی چاہئے۔

شمال مشرقی خطے ، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے مزید زور دیتے ہوئے  اس حقیقت کو  اجاگر کیا کہ  ایم ایس ایم ایز امرت  کال کے  اگلے 25  سالوں میں ملک کی معاشی ترقی میں ایک  اہم رول ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شمال مشرق میں ایم ایس ایم ایز کے لئے بے پناہ  صلاحیت ہے۔ چاہے یہ زراعت، ڈبہ بند خوراک، سیاحت ، معدنیات پر مبنی صنعتیں، آئی ٹی اور بنیادی ڈھانچے ہی کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  اس زبردست صلاحیت سے استفادہ حاصل کیا جائے تاکہ خطے میں  ہمہ گیر اور سب کی شمولیت والی ترقی لائی جاسکے۔

 مرکزی وزیر نے  یہ بھی  کہا کہ  مرکزی حکومت  شمال مشرقی خطے کی  ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے اور اس سلسلے میں بہت سے  اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  شمال مشرقی اسکیم کے لئے پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ   پہل کے لئے  1500  کروڑ روپے  اس  سیکٹر کے لئے ایک بونس ثابت ہوں گے۔ اس اسکیم کے لئے مذکورہ رقم کا اعلان حال ہی میں کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ  شمال مشرقی خطہ نئے  بہت سے ابھرتے ہوئے مواقع  کے ساتھ  ترقی کے نئے  مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور  اسے مثالی تبدیلی بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کی بھی اپیل کی کہ مجموعی ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایم ایس ایم  ای سمیت سبھی فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ایک بہتر مستقبل کے خوابوں کو پورا کرنے کے امید افزاں سفر کو مکمل کیا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح ا - ق ر)

U-1927


(Release ID: 1800496) Visitor Counter : 178