وزارات ثقافت
‘وندے بھارتم’ کی سگنیچر ٹیون جاری
وزارت ثقافت کو یوم جمہوریہ 2022 کے دوران اپنے مثالی اقدامات کیلئے خصوصی انعامی ٹرافی سے نوازا گیا
Posted On:
22 FEB 2022 7:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22 فروری،2022۔آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ایک جشن میں ‘‘ایکم بھارتم’’ کے نام سے بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر ایک ثقافتی شام کے ساتھ آج (22فروری 2022 ) ثقافت کی وزارت کے ذریعے آئی جی این سی اے، دہلی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ گریمی ایوارڈ یافتہ ریکی کیج اور آسکر کے دعویدار بکرم گھوش کی کمپوز کردہ ‘‘وندے بھارتم’’ کی سگنیچر ٹیون ثقافت اور اُمور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے جاری کیا، اس کے بعد ان فنکاروں کا میوزیکل کنسرٹ ہوا۔
‘‘وندے بھارتم’’ گانا وزارت ثقافت کے نرتیہ اُتسو وندے بھارتم کیلئے تیار کیا گیا تھا جسے راج پتھ نئی دہلی میں قومی یوم جمہوریہ تقریب 2022 کے لئے پیش کیا گیا تھا۔
اس موقع پر دیگر افراد کے علاوہ ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن، گریمی ایوارڈ یافتہ ریکی کیج اور طبلہ نواز بکرم گھوش موجود تھے۔
ثقافت اور اُمور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لکھی کے ذریعے ‘وندے بھارتم’ گانے کی رسمی ریلیز کے بعد وندے بھارتم گانے کے موسیقار ریکی کیج اور بکرم گھوش کی دلکش لائیو پرفارمنس نے سب کو اپنی سحر میں گرفتار کرلیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی نے بھارتی ثقافت کے عظیم گروؤں کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے زمانے سے ہماری ثقافت کی حفاظت اور تحفظ میں مدد کی ہے۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت ہماری میراث ہے اور ہمیں اسے آگے لے جانے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
وندے بھارتم نغمے کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ یہ ہمیں وندے ماترم کے جذبے کی یاد دلاتا ہے جس نے ہم وطنوں کو اپنی آزادی کیلئے لڑنے کی ترغیب دی اور جس طرح ہمارے آباء واجداد نے ایک آزاد ہندوستان کا خواب دیکھا تھا بالکل اسی طرح ہمیں آنے والے 25برسوں میں ایک نئے بھارت کے وِژن کو حقیقت بنانے کیلئے خواب دیکھنا ہے۔ ہم آزادی کے 75سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وندے بھارتم ہماری طاقت ہو کیوں کہ ہم India@100کے لئے نئی بلندیوں کی جانب کام کررہے ہیں۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب گووند موہن نے کہا کہ وندے بھارتم، نرتیہ اُتسو کی کامیابی اُن 480 نوجوان اداکاروں اور 4 موسیقاروں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے پورے تصور کو ایک ساتھ رکھا اور ملک کے صدر اور وزیراعظم جیسی شخصیات کی موجودگی میں راج پتھ پر ایک بہترین پرفارمنس پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت کی وزارت کے نئے اقدامات جیسے وندے بھارتم اور کلا-کمبھ ورکشاپ میں تیار کیے گئے اسکرال ثقافت کی جمہوریت سازی کے جذبے کی بہترین مثالیں ہیں جو اب ملک میں ثقافتی منظرنامے کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔
دونوں موسیقاروں، ریکی کیج اور بکرم گھوش نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ ان کیلئے بیحد اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے وندے بھارتم کیلئے اسکور دیا جو کہ موسیقی کا ایک بہت ہی بھرپور حصہ ہے اور ہندوستانی روایات پر مبنی ہےلیکن اس میں جدیدخصوصیات اور فیوزن بھی ہے۔
وزارت دفاع نے یوم جمہوریہ تقریب 2022 کے دوران اس کی مثالی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت ثقافت کو خصوصی ٹرافی پیش کی۔
منی فوڈ فیسٹول میں ملک بھر سے آنے والی پکوانوں کے ساتھ خوبصورت شام کااختتام ہوا۔ پروگرام میں متعدد نامور شخصیات، فنکاروں، مشہور شخصیات اور میڈیا کی موجودگی دیکھی گئی۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1903
(Release ID: 1800400)
Visitor Counter : 182