دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی جی) ڈیش بورڈ کو لانچ کیا


وزیر موصوف نے اہل کاروں سے کہا کہ اس ڈیش بورڈ کو عوامی منظرنامے پر لائیں تاکہ اسے ’عام جنتا کا پورٹل‘ بنایا جاسکے

دو کروڑ باسٹھ لاکھ مکانات کے ہدف کے مقابلے میں ایک کروڑ تہتّر لاکھ پی ایم اے وائی- جی مکانات کی تکمیل ہوچکی ہے

Posted On: 22 FEB 2022 6:55PM by PIB Delhi

ممبئی،  22/فروری 2022 ۔ دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج پی ایم اے وائی جی ڈیش بورڈ کا آغاز کیا تاکہ اسکیم کے نفاذ کی سخت نگرانی کی جاسکے۔ اس ڈیش بورڈ کا استعمال پی ایم اے وائی جی کے حصص داروں کے ذریعے نگرانی اور منیجریل مقاصد کے لئے کیا جائے گا۔ تاہم وزیر موصوف نے اہل کاروں سے کہا کہ وہ اس پورٹل کو عوامی منظرنامے پر لائیں تاکہ اسے واقعتاً ’’عام جنتا کا پورٹل‘‘ بنایا جاسکے۔

 

بدعنوانی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی حکومت کی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ یہ ڈیش بورڈ اس اسکیم کے نفاذ میں مکمل شفافیت لانے کا کام کرے گا۔ وزیر موصوف نے اہل کاروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس ڈیش بورڈ کا لنک گاؤں کے سرپنچوں سے لے کر پارلیمانی حلقوں کے اراکین پارلیمنٹ تک پہنچے، تاکہ وہ اس اسکیم کی نگرانی کرسکیں۔ وزیر موصوف نے دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری سے بھی کہا کہ وہ ڈیش بورڈ کے نتیجہ خیز استعمال کے لئے ریاستوں کو رہنما ہدایات جاری کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بلاک افسر کو یہ ذمہ داری دی جانی چاہئے کہ وہ بلاک کے سبھی منتخب اور غیر منتخب نمائندوں کو ڈیش بورڈ کا لنک دستیاب کرائیں۔ انھوں نے این آئی سی سے بھی کہا کہ وہ پورٹل پر شکایات کے اندراج کی سہولت بھی دستیاب کرائیں۔

ڈیش بورڈ اِنڈ ٹو اِنڈ اِنسائٹس (شناخت، پرکھ) کی سہولت بھی دیتا ہے تاکہ تجزیاتی اور اسٹریٹیجک بزنس انٹلیجنس کی سہولت فراہم کرسکے، جس کی ضرورت پی ایم اے وائی – جی اسکیم کی فزیکل اور فائیننشیل پیش رفت  پر نگاہ رکھنے کے لئے پڑتی ہے۔ یہ ڈیش بورڈ قابل عمل شناخت (انسائٹس) کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس میں فزیکل اور فائیننشیل پیش رفت کا مکمل سنگل اسکرین ویزولائزیشن، بلاک سطح تک پر محیط ریاستی سطح کی رپورٹس، قسطوں کے اجرا میں گیپ / تاخیر کا تجزیہ، مکانات کی تعمیر کی رفتار، بے قاعدگیوں، باہر رہ جانے والوں، خامیوں وغیرہ کا پتہ لگانے کے لئے عمروار، زمرہ وار، ڈیٹا اینالیسس۔ یہ بزنس یوزرس کے ساتھ گہرے تال میل کے ذریعے ڈائنامکس اور کسٹمائزیبل ڈیٹا ویزولائزیشن کا استعمال کرتے ہوئے منظوری اور تکمیل سے متعلق پیش رفت کے لئے ٹرینڈ اینالیسس کو بھی بیان کرتا ہے۔

اب سے ڈیش بورڈ کا استعمال کرنے والوں کو کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے مختلف قسم کی رپورٹوں کا تجزیہ کرنے کے لئے زیادہ وقت نہیں لگانا ہوگا۔ یہ ڈیش بورڈ ایک ہی نظر میں استعمال کرنے والے کو پی ایم اے وائی جی کی بحیثیت مجموعی صورت حال سے آگاہ ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اور مطلوبہ اطلاع حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

دیہی ترقیات کے وزرائے مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے اور سادھوی نرنجن جیوتی، پنچایتی راج  کے مرکزی وزیر جناب کپل پاٹل، دیہی ترقیات کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب گیا پرساد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر:

سال 2024 تک ’’سبھی کو گھر‘‘ دستیاب کرانے کے مقصد سے بھارت سرکار نے دیہی ہاؤسنگ  اسکیم، پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی – جی) کا یکم اپریل 2016 کو آغاز کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد سال 2024 تک سبھی بنیادی سہولتوں سے لیس 2.95 کروڑ پی ایم اے وائی – جی مکانات کی تکمیل ہے۔ 21 فروری 2022 تک مجموعی طور پر 1.73 کروڑ پی ایم اے وائی – جی مکانات کی تکمیل ہوچکی ہے، جبکہ مجموعی ہدف 2.62 کروڑ مکانات کا ہے۔

پی ایم اے وائی – جی کے تحت کچھ تنفیذی اصلاحات کو متعارف کراکر، حکومت کا مقصد مکانات کی تعمیر کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانا، استفادہ کنندگان کو بروقت فنڈ کا اجرا، استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں فنڈ کی راست منتقلی، استفادہ کنندگان کو تکنیکی مدد، ایم آئی ایس – آواس سافٹ اور آواس ایپ کے توسط سے سخت نگرانی، ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ اور نگرانی اِنڈ ٹو اِنڈ گورنینس سالیوشنز، آواس سافٹ اور آواس ایپ کے ذریعے کی جارہی ہے۔ آواس سافٹ ڈیٹا انٹری اور اسکیم کے نفاذ کے پہلوؤں سے متعلق مختلف طرح کے اعداد و شمار کی نگرانی کے لئے فنکشنلٹیز دستیاب کراتا ہے۔

سنہ 2016 میں اسکیم کے آغاز کے وقت کوششیں کی جارہی ہیں کہ سافٹ ویئر کو مزید یوزر فرینڈلی بنایا جائے۔ سافٹ ویئر میں نئے ماڈیولس کو جوڑا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ قابل رسائی بنایا جاسکے اور پروگرام کے نفاذ میں شفافیت کو برتا جاسکے۔ آواس سافٹ میں نئے ماڈیولس کو متعارف کرانے کے تناظر میں وزارت کے ذریعے جو اہم اقدامات کئے گئے ہیں ان میں لینڈ لیس ماڈیول، کنورجینس ماڈیول، ای- ٹکٹنگ سسٹم، آدھار پر مبنی پیمنٹ کو فعال کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1904



(Release ID: 1800385) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil