بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی کی ‘چرخہ کرانتی’ نے گاندھیائی اقدار کے معاملے میں ہلچل پیدا کی؛ صدر کے خطاب میں بھی اس کا ذکر آیا

Posted On: 03 FEB 2022 4:13PM by PIB Delhi

 

کھادی کی تیزی سے ہونے والی ترقی، جیسا  کہ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ میں صدر جمہوریہ کے خطاب  میں ذکر کیا گیا،  گزشتہ 7  برسوں کے دوران  کھادی  اور دیہی  صنعتی کمیشن  (کے وی  آئی سی) کے ذریعہ شروع کی گئی چرخہ کرانتی کا نتیجہ ہے۔ کے وی آئی سی نے  گاندھیائی خیالات  کی تشہیر  کرنے کے لئے  اور ہندوستان  اور بیرون ممالک میں  اس کو  ایک علامت کے طور پر  پیش کرنے کے لئے  بہت سے  بڑے  سائز  کے چرخے تیار کئے، جس سے  کھادی کو  مقبول عام بنانے  اور  اس کی  زبردست ترقی میں  مدد ملی۔ کھادی کی کامیابی کا اعتراف  صدر جمہوریہ نے  پارلیمنٹ میں اپنے 31  جنوری  2022  کے  خطاب میں کیا اور  اس سے ایک روز  قبل گاندھی جی کے 74  ویں  یوم  شہادت کے موقع پر  ان کے  100  مربع میٹر  کی  دیواری تصویر  کی رونمائی کرتے ہوئے احمد آباد کے  سابرمتی   دریا کے  کنارے  وزیر داخلہ  جناب امت شاہ  نے  بھی اس کا  ذکر کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کے وی آئی  سی کا  قیام  1956  میں ہوا  لیکن  58  سال  یعنی 2014  تک  کھادی  ، چرخے  یا گاندھی  جی سے منسوب  کسی اور  علامت  کی تشہیر   کے لئے  کسی  طرح کی کوششیں نہیں کی گئیں۔ کھادی  اور گاندھی  کے الفاظ  صرف  سیاسی  مفاد کے لئے استعمال کئے گئے۔ 2014  کے بعد  نریندر  مودی کی حکومت  نے کھادی کو مقبول بنانے کے لئے  اور مہا تما گاندھی کے خیالات  اور  دنیا بھر میں چرخے کی علامت کی تشہیر کرنے کے لئے مستحکم کوششیں  کی ہیں۔ مہا تما گاندھی کے  یوم ولادت  اور  یوم شہادت پر  کے وی آئی سی کے ذریعہ گاندھی جی کے خیالات  کی یاد منانے  کے لئے  بہترین پروگرام منعقد کئے گئے۔

گزشتہ 7  برسوں کے دوران  کے وی آئی سی نے  دنیا کا سب سے بڑے سائنس کا  لکڑی اور  اسٹیل سے بنا چرخہ  تیار کیا،  گھڑیوں کے اندر دنیا  کا سب سے چھوٹا چرخہ ،گاندھی  جی کی  سب سے بڑی دیواری تصویر،   کھادی کا بنا ہوا  دنیا کا سب سے بڑا قومی جھنڈا ، چرخہ میوزیم اور بہت سی دیگر چیزیں  تیار کی ہیں، چرخہ جو کہ  برطانوی  راج  کے خلاف جنگ میں گاندھی جی کا ہتھیار رہا ہے، 2017  میں پہلی بار  غیر ملک  پہنچا۔ اس کے بعد سے  باپو کا چرخہ 60  ملکوں میں جا چکا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئر مین  جناب ونئے کمار سکسینہ نے کہا   کہ ‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی سے  تحریک  پاکر  کھادی اور  چرخہ کی ہندوستان میں اور بیرون ملک  تشہیر کے لئے  ٹھوس  قدم اٹھائے گئے۔ اس اقدام کے ذریعہ  کھادی کی  تیاری  اور فروخت میں بہت بڑا  کردار  ادا کیا گیا اور باپو جی کے  گرام اودے کے خواب  کو شرمندہ تعبیر کیا گیا۔ چرخہ کرانتی کے  تحت  55  ہزار  جدید  قسم کے چرخے  ملک بھر میں کھادی کے کاریگروں کے درمیان تقسیم کئے گئے، جس سے انہیں خود روزگاری میں مدد ملی’’۔

1956  سے  2014  تک -  کوئی  اہم سرگرمی / تقریب نہیں۔

5 جولائی  2016- دنیا کا سب سے بڑا  لکڑی سے تیار شدہ  چرخہ نئی دہلی کے  آئی جی آئی ایئر پورٹ پر  جناب امت شاہ کے ذریعہ نصب کیا گیا، جو اس وقت  بی جے پی کے صدر اور پارلیمنٹ کے رکن تھے۔

18  اکتوبر 2016 – آزادی کے بعد لدھیانہ میں سب سے بڑی تعداد میں وزیراعظم نریند رمودی کے ذریعہ چرخے تقسیم کئے گئے۔

21  مئی 2017 -  کناٹ پلیس نئی دہلی میں اس وقت کے بی جے پی کے صدر  اور رکن پارلیمنٹ جناب امت شاہ  کے ذریعہ  اسٹیل  کا سب سے بڑا  چرخہ نصب کیا گیا۔

21  مئی 2017 – کناٹ پلیس  نئی دہلی میں جناب امت شاہ  کے ذریعہ  ہیرٹیج چرخہ میوزیم  کا افتتاح کیا گیا۔

2  اکتوبر  2017 -   یو گانڈا میں  لکڑی کے چرخے کی رونمائی  کی گئی، جو  غیر ملکی سرزمین پر  پہلا  واقعہ تھا۔

15  اپریل 2018 – چمپارن ستیہ گرہ  صدی تقریبات  منانے کے لئے سابق  وزیر  زراعت  جناب رادھا موہن سنگھ کے ذریعہ  اسٹیل کے چرخے کی  رونمائی کی گئی۔

7  جون  2018 – جنوبی افریقہ میں پیٹرمیریڈز برگ اسٹیشن پر کھادی کا نظارہ  دیکھنے کو ملا ، جس میں ٹرینوں  کو  کھادی کے  کپڑے سے سجا یا  گیا تھا۔ یہی وہ ریلوے اسٹیشن  ہے جہاں آج سے  185  سال  قبل  1893  میں ایک فرسٹ کلاس  وائٹس اونلی کمپاٹمنٹ میں اپنی سیٹ نہ چھوڑنے کی بنا پر  گاندھی جی کو  ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ یہ  کے  وی آئی سی کے ذریعہ غیر ملکی سرزمین پر  اس قسم کا پہلا  پروگرام تھا۔

26  جون  2018 – احمد آباد سابر متی  کے کنارے  بے داغ اسٹیل کا عظیم چرخہ نصب کیا گیا۔ اس چرخے کی رونمائی  جناب امت شاہ نے کی تھی، جو اس وقت بی جے پی  کے صدر  اور پارلیمنٹ رکن تھے۔

31 جنوری 2019 – نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو  کے ذریعہ نئی دہلی میں این ڈی ایم سی  کی عمارت پر  سرخ مٹی سے بنی   مہا تما گاندھی کی دیواری تصویر  کی رونمائی کی گئی ۔

30  جنوری  2020 – اس وقت کے ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ دنیا کے سب سے چھوٹے چرخے کا آغاز  کیا گیا، جو  حیرت انگیز  کھادی  کی گھڑیوں میں استعمال کیا گیا۔ 2017 اور  2018  کے دوران کھادی کی نمائشوں میں 60  ملکوں کو چرخہ  بھیجا گیا۔

2  اکتوبر  2021 -  لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  جناب آر  کے ماتھر  کے ذریعہ لیہہ  میں  دنیا کا سب سے بڑے   کھادی سے تیار  کردہ  قومی جھنڈے  کی رونمائی کی گئی، جس  کا وزن 1400 کلو  گرام تھا۔

30 جنوری  2022  - احمد آباد کے سابر متی دریا کے کنارے  مٹی کے  کلہڑوں سے تیار کردہ  گاندھی جی  کی ایک عظیم  دیواری تصویر نصب کی گئی۔ یہ  ہندوستان کی دوسری  اور گجرات  کی پہلی  اس قسم کی دیواری تصویر ہے، جس کی رونمائی  داخلی  امور  اور تعاون کے وزیر جناب  امت  شاہ کے ہاتھوں  عمل میں آئی۔

15-2014  سے 21-2020 – 55 ہزار  جدید قسم کے چرخے  اور 9000  جدید   ہتھ کرگھے ملک بھر  کے کھادی کے کاریگروں میں تقسیم کئے گئے  تاکہ کھادی کی پیدا وار میں اضافہ کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-س ب - ق ر)

U-1879



(Release ID: 1800259) Visitor Counter : 156