وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت کا ممنوعہ تنظیم سکھ فار جسٹس سے منسلک ایپس، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم

Posted On: 22 FEB 2022 12:11PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے غیر ملکوں میں واقع’’پنجاب پولیٹکس ٹی وی ‘‘کے ایپس، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس کے سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے ساتھ قریبی رابطے ہیں، اور یہ ایک ایسی تنظیم  ہےجسے غیر قانونی سرگرمیوں کے قانون1967 کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس  معلومات پر انحصار کرتے ہوئے وزارت نے 18 فروری کو آئی ٹی ضابطوں کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا وسائل کو بلاک کرنے کے لیے’’ پنجاب پولیٹکس ٹی وی‘‘کے مذکورہ  چینل کو بلاک کردیا تھاجوریاستی اسمبلی کے جاری انتخابات کے دوران امن  و امان کو نقصان پہنچانے کے لئے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بلاک کئے گئے ایپس، ویب سائٹ، اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مواد میں فرقہ وارانہ   ہم آہنگی کو زک پہنچانے اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کا خدشہ تھا اوریہ بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، ملک کی سلامتی اور امن  و امان کے لئے نقصان دہ پائے گئے۔اور اس بات کا بھی کیا گیا کہ نئے ایپس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا اجراء جاری انتخابات کے دوران  توجہ حاصل کرنے کے لئے کیا گیاتھا۔

حکومت بھارت  میں معلومات کے مجموعی ماحول کو محفوظ بنانے اور بھارت کے اقتدار اعلیٰ  اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو ناکام بنانے کے تئیں پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00138KK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X9MS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O2AF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BSET.jpg

 

 

*************

 

 

ش ح ۔  ش ر۔ م ش

 

U. No.1883

 


(Release ID: 1800236) Visitor Counter : 269