نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستانی تیراک اور ٹوکیو اولمپیئن شری ہری نٹراج نے آگے ' چیمپئن سے ملاقات' پہل کو آگے بڑھایا ؛ اسکول کے طلباء سے ملنے کے لیے بنگلور کا دورہ کیا
اس پہل سے نہ صرف ہر بچے کی صحت بلکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے بھی ایک بڑی تحریک ملنے جا رہی ہے: شری ہری نٹراج
Posted On:
19 FEB 2022 6:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 19 فروری ہندوستانی تیراک اور ٹوکیو اولمپین شری ہری نٹراج نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی پہل ‘چیمپئن سے ملاقات ’ کے لیے 19 فروری 2022 کو بنگلورو کے آر وی گرلس ہائی اسکول اسکول کا دورہ کیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب ریاست کرناٹک میں اسکول کے دورے کی انوکھی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اولمپک میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا، بجرنگ پونیا نے بالترتیب گجرات اور ہریانہ کے اسکولوں کا دورہ کیا اور اولمپک کشتی راں ورون ٹھاکر اور کے سی گنپتی نے تمل ناڈو کے مقامی اسکولوں کا دورہ کیا تھا ۔

نوجوان اولمپک تیراک نے ملک میں اس طرح کی پہل کی اہمیت کے بارے میں بات کی کیونکہ اس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجربہ واقعی بہت اچھا اور حیرت انگیز رہا اور اس پہل کا آغاز اچھی بات ہے۔ اس سے بہت سارے بچوں کو کھیلوں، تندرستی، غذائیت اور صحت کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ نہ صرف ہر بچے کی صحت کے لیے بلکہ اس سے ملک میں کھیلوں کی ترقی کو بھی بہت فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہ "یہ پہل واقعی بچوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہونے والی ہے اور امید ہے کہ اس کے ساتھ، ہم بہت زیادہ نوجوانوں سے کھیلوں میں حصہ لینے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی توقع کر سکتے ہیں۔" شری ہری نے طلباء سے 'متوازن خوراک، تندرستی اور یہاں تک کہ اپنی کھانے کی عادات اورخوراک سے منسلک باتوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ بات چیت کے بعد، شری ہری نے بیڈمنٹن کے کھیل میں اپنے ہاتھ آزمائے اور تقریب میں موجود طلباء کے ساتھ کچھ دیر کھیل کھیلے۔

میزبان اسکول کے اراکین کے علاوہ، کرناٹک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 75 اسکولوں کے طلبہ کے نمائندوں کو بھی اس تقریب میں شرکت کرنے اور ساؤتھ ایشین گیم کے گولڈ میڈلسٹ کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملا اور اس کے ساتھ ہی تیراکی اور ایک مسابقتی کھلاڑی کے طور پر اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کی۔

'چیمپئن سے ملاقات' پہل حکومت کے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا حصہ ہے جس کا آغاز دسمبر 2021 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا اور جنوری 2022 کے پیرا اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے شرد کمار نے کیا تھا۔
اسکول دورہ مہم کا اہتمام وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے، جس میں اولمپیئن اور پیرا اولمپین نےاسکولی بچوں کے ساتھ اپنے تجربات، زندگی کے اسباق اور کھانے کے طریقے کے بارے میں تجاویز کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
آنے والے دنوں میں، پیرا اولمپک میڈلسٹ اونی لیکھارا اور ماریپن تھانگاویلو اس پہل کو مزید آگے بڑھائیں گے اور بالترتیب راجستھان اور تمل ناڈو میں اسکولوں کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1809
(Release ID: 1799851)
Visitor Counter : 140