اسٹیل کی وزارت
شری رام چند پرساد سنگھ نے کے آئی او سی ایل ٹاؤن شپ میں رہائشی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 FEB 2022 6:50PM by PIB Delhi
اسٹیل کے مرکزی وزیر شری رام چندر پرساد سنگھ نے کے آئی او سی ایل ٹاؤن شپ میں رہائشی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے آج منگلورو کا دورہ کیا۔ اس ٹاؤن شپ میں ایک گیسٹ ہاؤس، شاپنگ کمپلیکس، کمیونٹی ہال، کھیل کا میدان اور فٹنس پارک ہے۔ فلیٹوں کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اس ٹاؤن شپ میں رہنے والے ملازمین کو ان کا فائدہ ملے گا۔


اس ٹاؤن شپ میں دستیاب کوارٹرز 30 سال سے زیادہ پرانے تھے اور ان میں رکھ رکھاؤ سے متعلق کئی مسائل تھے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ،انتظامیہ نے ایک رہائشی عمارت بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں 60 فلیٹ ہوں گے اور اس میں مرحلہ وار طریقےسے نئے بلاک جوڑے جائیں گے۔
اس موقع پر اسٹیل کی وزارت کے افسران؛ جناب ٹی سمیناتھن، سی ایم ڈی؛ جناب ایس کے گورائی، ڈائریکٹر (ایف)؛ شری کے وی بھاسکر ریڈی، ڈائریکٹر (پی اینڈ پی)؛ کے آئی او سی ایل کے سینئر افسران اور ٹاؤن شپ کے رہنے والے افرادموجود تھے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:1811)
(ریلیز آئی ڈی: 1799793)
وزیٹر کاؤنٹر : 168