جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر "نئی سرحدیں: قابل تجدید توانائی سے متعلق ایک پروگرام" کا اہتمام کیا
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور فکّی نے"2070 تک 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کے حصول کا روڈ میپ" پر غور و خوض کے لیے اجلاس کا اہتمام کیا
بجلی اور جدید اور قابل تجدیدتوانائی وزیرنے کلیدی خطبہ دیا
Posted On:
18 FEB 2022 8:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 18 فروری جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکّی) نے مشترکہ طور پر آج "2070 تک کاربن کے صفر اخراج کے حصول کے روڈ میپ" پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک اجلاس کا اہتمام کیا تاکہ 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف کے حصول کے لیے ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جائے۔ پر ۔یہ اجلاس جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو منائی جا رہی تقریبات کا ایک حصہ تھا۔
بجلی اورجدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کلیدی خطبہ دیا اور ہندوستان کے متعدد شعبوں میں کاربن کےصفر اخراج اور توانائی کی منتقلی سے متعلق منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی نیز ترجیحات، مسائل اور عالمی توانائی کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے موسمیاتی مالیات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
جدید اورقابل تجدید توانائی کی وزارت میں سیکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی نے ذہن سازی سے متعلق نشست کی صدارت کی۔ سکریٹری (بجلی) جناب آلوک کمار نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ علاوہ ازیں اجستھان اور گجرات کے چیف سکریٹریوں، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے چیرپرسن، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر، فکّی کی قابل تجدید تونائی کونسل کے چیئر اور شریک چیئر نے پریزنٹیشنز پیش کیں۔
فکّی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ارون چاولہ نے شرکاء کا استقبال کیا اور اجلاس کے لیے سیاق و سباق طے کیا۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی میں ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ ریچا شرمانے شرکاء کو کاربن کے صفراخراج سے متعلق ایجنڈا تیار کرنے ، مختلف بین الاقوامی فورم پر ہندوستان کے موقف اور 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے ممکنہ طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس کے بعد کھلی بات چیت ہوئی جس میں صنعت کے رہنماؤں نے صنعت کو درپیش مسائل اور ان سے متعلق تجاویز کا اشتراک کیا۔ جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں سکریٹری نے حکومت ہند کی پالیسیوں اور پروگراموں کے سلسلے میں صنعت کے رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر اپنی تجاوزی فراہم کیں۔ انہوں نے شکریہ کے کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1786
(Release ID: 1799482)
Visitor Counter : 241