وزارت خزانہ

بھارت سرکار اور عالمی بینک نے ’’اختراعاتی ترقی کے توسط سے زرعی جست کی خاطر ریجوونیٹنگ واٹرشیڈس‘‘ (آر ای ڈبلیو اے آر ڈی) پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے 115 ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 18 FEB 2022 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18/فروری 2022 ۔ بھارت سرکار، کرناٹک اور اڑیسہ کی ریاستی حکومتوں اور عالمی بینک نے 115 ملین امریکی ڈالر (869 کروڑ بھارتی روپئے) کا ایک پروگرام (اختراعاتی ترقی کے توسط سے زرعی جست کی خاطر ریجوونیٹنگ واٹر شیڈس – آر ای ڈبلیو اے آر ڈی) سائن (دستخط) کیا ہے، جس سے قومی اور ریاستی اداروں کو مدد ملے گی کہ وہ واٹر شیڈ مینجمنٹ کے بہتر طور طریقوں کو اپناسکیں، تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے تعلق سے کسانوں کے ریزیلینس کو بڑھانے، اعلیٰ پیداواریت اور بہتر آمدنی کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

بھارت سرکار نے 2030 تک 26 ملین ہیکٹیئر انحطاط زدہ زمین کی بازیابی اور 2023 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ مؤثر واٹرشیڈ (پندھارا، فاصل آب) بندوبست سے بارش سے سینچائی والے علاقوں میں روزی روزگار کے مواقع بڑھانے اور ایک زیادہ لچکدار غذائی نظام کی تعمیر میں معاون ہوسکتا ہے۔ اس تناظر میں نیا پروگرام  شریک ریاستی حکومتوں کی واٹرشیڈ منصوبہ بندی میں یکسر تبدیلی لانے کی ان کی کوششوں اور سائنس پر مبنی منصوبہ بندی کو بروئے کار لانے اور انھیں اپنانے میں مدد ملے گی، جسے ملک بھر میں اپنایا جاسکے گا۔ اس سے شریک اور دیگر ریاستوں  کو واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ سے متعلق نئے نقطہ ہائے نظر کو اپنانے میں بھی مدد ملے گی۔

کووڈ-19 کی وبا نے بھارت میں پائیدار اور خطرات کا سامنا کرسکنے والی زراعت کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے، جو کسانوں کا موسمیاتی غیریقینی سے حفاظت کرتی ہے اور ان کے روزی روزگار کو تقویت دیتی ہے۔ اگرچہ واٹرشیڈ ترقیات کے لئے ایک مضبوط ادارہ جاتی آرکیٹکچر بھارت میں پہلے سے موجود ہے، تاہم سائنس پر مبنی ڈیٹا ڈرائیون ایپروچ، جس کا نفاذ اس پروجیکٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے، پر ازسرنو توجہ دیے جانے سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کسانوں کے لئے نئے مواقع فراہم کرسکتی ہے۔

بھارت کے پاس دنیا کے سب سے بڑے واٹرشیڈ مینجمنٹ پروگراموں میں سے ایک پروگرام ہے۔ یہ پروگرام جامع اسپیشل ڈیٹا اور ٹیکنالوجیز کی تیاری اور نفاذ، ڈسیزن سپورٹ ٹولس اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے اس پیش رفت کو مزید آگے لے جائے گا۔

انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کی مالی مدد سے کرناٹک کو 60 ملین امریکی ڈالر (453.5 کروڑ بھارتی روپئے)، اڑیسہ کو 49 ملین امریکی ڈالر (370 کروڑ بھارتی روپئے)، جبکہ باقی 6 ملین امریکی ڈالر (45.5 کروڑ بھارتی روپئے) مرکزی حکومت کے محکمہ ارضی وسائل کو ملیں گے۔ 115 ملین امریکی ڈالر (869 کروڑ بھارتی روپئے) کے قرض کی میچوریٹی 15 سال ہے، جس میں 4.5 سال کا گریس پیریڈ بھی شامل ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1777

 



(Release ID: 1799458) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil