محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اوردیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت فہرست نمبر-جنوری 2022ء
Posted On:
18 FEB 2022 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18؍فروری2022:
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت فہرست نمبر(بنیاد:1986-87=100)جنوری 2022ء کے مہینے کےلئے دو عدد اور ایک عدد کی کمی کے ساتھ بالترتیب 1095(ایک ہزار اور پنچانوے)اور 1105(ایک ہزار ایک سو پانچ)پر ہے۔زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام انڈیکس میں گراوٹ میں اہم تعاون غذا گروپ سے بالترتیب 4.65 اور 4.17عد د کی گراوٹ خاص طور سے دالوں، سرسوں تیل، تازہ مچھلی، چینی، گڑ، پیاز، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کے سبب آئی ہے۔
انڈیکس میں گراوٹ؍اضافہ الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ رہی۔زرعی مزدوروں کے معاملے میں 11ریاستوں میں 1 سے 9عدد کی کمی اور 9ریاستوں میں 1سے 8عدد کا اضافہ درج کیا گیا۔تمل ناڈو 1292 عدد کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے، جبکہ ہماچل پردیش 869 عدد کےساتھ سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں 10ریاستوں میں 1سے 9عدد کی کمی اور 8ریاستوں میں 2سے 8عدد کا اضافہ درج کیا گیا، جبکہ یہ مدھیہ پردیش اور اُڈیشہ ریاستوں کےلئے مستحکم رہا۔ تمل ناڈو 1278 عدد کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں اول نمبر پر ہے، جبکہ ہماچل پردیش 917عدد کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
ریاستوں میں زرعی اور دیہی مزدوروں کےلئے صارف قیمت انڈیکس نمبر میں سب سے زیادہ کمی اترپردیش ریاست( 9عدد ہر ایک) میں خاص طور سے گیہوں-آٹا، سرسوں تیل، سبزیوں، پھلوں اور جلاؤ لکڑی کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب محسوس کی گئی۔اس کے برعکس زرعی مزدوروں کے لئے صارف قیمت انڈیکس نمبر میں سب سے زیادہ اضافہ ہماچل پردیش اور راجستھان ریاستوں(ہر ایک میں 8عدد) اور دیہی مزدوروں کے لئے جموں و کشمیر (8عدد)کا اضافہ چاول، مکّا، سبزی، پھل، گیہوں-آٹا، گوشت –بکری، سوتی کپڑا(مل)جلاؤ لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔
سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آر ایل پر مبنی افراط زر کی عددی شرح جنوری 2022ء میں 5.49فیصد اور 5.74فیصد تھی، جو دسمبر 2021ءمیں بالترتیب 4.78فیصد اور 5.03فیصد اور اسی ماہ کے دوران بالترتیب 2.17فیصد اور 2.35فیصد تھی۔ اسی طرح غذائی افراط زر جنوری 2022ء میں 4.15فیصد اور 4.33فیصد رہی، جو دسمبر 2021ء میں بالترتیب 2.99فیصد اور 3.17 فیصد اور پچھلے سال کے اسی ماہ کے دوران بالترتیب 1.02فیصد اور 1.22 فیصد رہی تھی۔
کل ہند صارف قیمت انڈیکس نمبر (عام اور گروپ وار):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
دسمبر-2021
|
جنوری -2022
|
دسمبر-2021
|
جنوری -2022
|
عام انڈیکس
|
1097
|
1095
|
1106
|
1105
|
غذا
|
1035
|
1028
|
1042
|
1036
|
پان، سپاری وغیرہ
|
1857
|
1885
|
1867
|
1893
|
ایندھن اور روشنی
|
1198
|
1208
|
1194
|
1203
|
کپڑے، بستر اور جوتے
|
1116
|
1124
|
1143
|
1153
|
متفرقات
|
1149
|
1154
|
1152
|
1157
|
فروری 2022ء کے لئے سی پی آئی-اے ایل اور آر ایل 17مارچ 2022ء کو جاری کئے جائیں گے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 1768)
(Release ID: 1799456)
Visitor Counter : 129