وزیراعظم کا دفتر
بھارت – متحدہ عرب امارات ورچول سمٹ
Posted On:
18 FEB 2022 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18/فروری 2022 ۔ قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہد عالی جناب شیخ محمد بن زائد النھیان نے آج ایک ورچول سمٹ کی۔ دونوں رہنماؤں نے سبھی شعبوں میں دو فریقی تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
قابل احترام وزیر اعظم اور عالی جناب ولی عہد نے ایک مشترکہ ویژن اسٹیٹمنٹ ’’ایڈوانسنگ دی انڈیا اینڈ یو اے ای کمپریہنسیو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ: نیو فرنٹیئرس، نیو مائل اسٹون‘‘ جاری کیا۔ اس اسٹیٹمنٹ (بیان) میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مستقبل پر مرکوز شراکت داری کا ایک لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے اور توجہ والے شعبوں اور نتائج کی نشان دہی کی گئی ہے۔ مشترکہ مقصد معیشت، توانائی، موسمیاتی کارروائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ہنرمندی و تعلیم، غذائی تحفظ، حفظان صحت، دفاع و سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں نئی تجارت، سرمایہ کاری اور اختراعاتی محرکات کو فروغ دینا ہے۔
ورچول سمٹ کا ایک نمایاں پہلو دونوں رہنماؤں کی ورچول موجودگی میں صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عالی جناب عبداللہ بن طوق المری کے ذریعے انڈیا – یو اے ای کمپریہنسیو اکونومک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے) پر دستخط کرنا اور اس کا تبادلہ کرنا تھا۔ اس معاہدے سے بھارت اور متحدہ عرب امارات کی تجارت کو قابل ذکر فائدہ ہوگا، جس میں بازار تک وسیع رسائی اور ٹیرف میں کمی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ سی ای پی اے سے دو فریقی تجارت میں اضافہ ہوگا اور یہ آئندہ پانچ برسوں میں موجودہ 60 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 100 بلین امریکی ڈالر تک جاپہنچے گی۔
دونوں لیڈروں نے بھارت کی آزادی کی 75ویں سال گرہ اور متحدہ عرب امارات کے قیام کے 50ویں سال کے موقع پر مشترکہ یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے اداروں کے درمیان دو دستخط شدہ مفاہمت ناموں کا بھی سربراہ اجلاس کے دوران اعلان کیا گیا۔ یہ مفاہمت نامے ہیں ، اے پی ای ڈی اے اور ڈی پی ورلڈ اینڈ الظھرہ کے درمیان فوڈ سکیورٹی کوریڈور انیشی ایٹو کے متعلق مفاہمت نامہ اور انڈیاز گفٹ سٹی اور ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے مابین مالی پروجیکٹوں و خدمات میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ۔ دو دیگر مفاہمت ناموں پر بھی دونوں فریقوں کے مابین اتفاق ہوا، جن میں سے ایک کلائمیٹ ایکشن کے معاملے میں تعاون اور دوسرا تعلیم سے متعلق ہے۔
وزیر اعظم نے کووڈ کی وبا کے دوران بھارتی برادری کا خیال رکھنے کے لئے ابوظہبی کے عالی جناب ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ان کو بھارت کا جلد از جلد دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.1781
(Release ID: 1799414)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam