قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
این ایف آر اے کے دائرہ کار میں آنے والی کمپنیوں اور ان کے آڈیٹرز کا 31 مارچ 2021 تک کا عارضی ڈاٹا بیس
Posted On:
18 FEB 2022 3:22PM by PIB Delhi
اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے نیشنل فائنینشیل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) نے ان کمپنیوں اور آڈیٹرز کا ڈاٹا بیس تیا کیا ہے جو این ایف آر اے کی ضابطہ بندی کی حدود میں آتے ہیں ۔ این ایف آر اے نے اس ڈاٹا بیس کو 31مارچ 2021 تک کے لئے اپڈیٹ کیا ہے۔ ا س میں 6820 کمپنیاں شامل ہیں، جن میں 5563 لسٹیڈ کمپنیاں ، 1156 غیر لسٹیڈ کمپنیاں اور 101بیمہ اور بینکنگ کمپنیاں ہیں۔ ان اداروں کے 2079 آڈیٹرز کی تفصیل بھی ڈاٹا بیس میں شامل کی گئی ہے۔
اس ڈاٹا بیس کی تیاری میں ڈاٹا کے بنیادی ماخذ کی شناخت اور تصدیق اور مختلف ماخذوں سے ڈاٹا کی مطابقت (مثلاً کارپوریٹ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (سی آئی این) جو کہ ڈائنمک ہے) جیسے اقدامات کئےجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں این ایف آر اے نے کارپوریٹ امور کی وزارت کی کارپوریٹ ڈاٹا منیجمنٹ (سی ڈی ایم) ڈویژن اور بھارت کے تین تسلیم شدہ اسٹاک ایکسچنجز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
ڈاٹا بیس https://www.nfra.gov.in/nfra_domain پر دستیاب ہے۔
این ایف آر اے کے بارے میں
نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) ایک ریگولیٹری ادارہ ہے جس کا قیام این ایف آر رولز 2018 کے رول 3 میں مذکورہ عوامی مفاد اداروں (پی آئی ای) اور ان قانونی آڈیٹرز کے ذریعہ اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ معیاروں کی پابندی کی نگرانی کمپنیز ایکٹ، 2013 کی دفعہ 132 کے تحت کیا گیا ہےایسی پی آئی ایز میں تمام لسٹڈ کمپنیاں اور بڑی پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1764
(Release ID: 1799343)
Visitor Counter : 192