قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایشیا کا سب سے بڑا قبائلی میلہ ‘میدھارام جتھارا’ کا تلنگانہ میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ آغاز


میلے کے پہلے دن ملک کے طول و عرض سے کروڑوں عقیدت مند اور یاتری میلہ دیکھنے آئے

Posted On: 17 FEB 2022 1:15PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات :

  • مبارک میدھارام جتھارا کے پہلے دن بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے میلے میں شرکت کی
  • قبائلی امور کی وزارت میلے کی سرگرمی کے ساتھ معاونت کررہی ہے او ر تقریبات کا احاطہ کررہی ہے۔
  • قبائلی ثقافت ، رسم و رواج، تہواروں اور ورثے کو فروغ دینا، قبائلی امور کی وزارت کے لئے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

دوسال میں ایک بار منعقد ہونےوالے مبارک میلے میدھارام جتھارا کے پہلے دن کی تقریبات 16 فرورری 2022 کو شروع ہوئیں۔ اس دوران ‘‘میدھارام گدّھے’’ (پلیٹ فارم) پر ‘‘سارالمّا’’ کی آمد کو تلنگانہ کے کویا قبیلے کے ذریعہ  انجام دیا گیا۔

میدھارام جتھارا، کنبھ میلے کے بعد بھارت کا دوسراسب سے بڑا میلہ ہے۔ اس میلے کو تلنگانہ کی دوسری سب سے بڑی قبائلی برادری ، کویا قبیلہ چار روز تک مناتا ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑے قبائلی میلے کے طور پر ،میدھارام جتھارا میلہ سمّکّا اور سارالمّا دیویوں کے اعزاز می ںمنایا جاتا ہے۔ یہ میلہ دوسال میں ایک مرتبہ ‘ماگھ’ (فروری) کے مہینہ میں پورنماشی کے دن منایا جاتا ہے۔ سارالّما، سمّکّا کی بیٹی تھیں۔ رسومات کے مطابق ان کی مورتی کو سیدھارام کے نزدیک ایک چھوٹے گاؤں، کنّے پلّی کے مقام پر ایک مندر میں نصب کیا جاتا ہے ۔

 

 

دن کے ابتدائی گھنٹے میں پجاری مقدس پوجا ارچنا کرتے ہیں۔ روایتی کویاپجاری (کاکا ودّیس) پہلے دن کنّے پلّی سے دیوی سارالما کا امتیازی نشان لے کر آتے ہیں اور روایتی موسیقی کی دھنوں اور اپنے بچوں کےلئے برکت اورخیروعافیت کی دعا کرنے والے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے ذریعہ رقص وغیرہ کے دوران اس امتیازی نشان کو میدارام میں ان کےگدے (پلیٹ فارم) پر نصب کیا جاتا ہے۔

اس طرح اس دن شام کو روایتی کویا پجاری سمّکّا کے شوہر پگیڈڈا راجو کے امتیازی نشان اور پرچم وغیرہ کو میدارام کے ضلع مہوبا باد کے گاؤں پنو گوندلا گاؤں سے لے کر آتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے  دیوی دیوتاؤں کے امتیازی نشانات کو بھی لاکر وہاں نصب کیا جاتا ہے ۔

 

مختلف گاوؤں اور مختلف النوع درج فہرست قبائل کے بہت سے عقیدت مند وہاں جمع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کروڑوں عقیدت مند بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ میلے کو منانے کی غرض سے ملوگو ضلع میں پہنچ رہے ہیں ۔ سردست جتھا میلہ ہر دوسال کے بعد منایا جاتا ہے اورکویا قبیلے کے افراد، حکومت تلنگانہ کے قبائلی فلاح و بہبود کے محکمے کے اشتراک سے اس میلے کا انعقاد کرتے ہیں ۔

 

 

کنّے پلّی گاؤں کے لوگ سارالما کی آرتی اتارتے ہیں اور سارا لمّا کے لئے  زبردست طریقے سے الوعادی تقریبات کا انعقادکرتے ہیں۔ اس کے بعد سارا لمّا کی مورتی کو جم پنا والو (جم پنا کے نام منسوب ایک چھوٹی نہر) کے ذریعہ میدارام گدّھے تک لایا جاتا ہے۔

گدے پر پہنچنے کے بعد، سارالما کی خصوصی پوجا اور دوسرے رسم و رواج کے ساتھ عبادت کی جاتی ہے۔ میدارام جتھارا کے موقع پر تیس لاکھ سے زیادہ عقیدت مند ، سارالما کے درشن کرنے پہنچتے ہیں اور وہاں خصوصی پوجا ارچنا کرتے ہیں ۔

 

 

قبائلی امور کی وزارت ، میلے کی سرگرمی کے ساتھ معاونت کررہی ہے اور وہاں ہونے والی تقریبات کا احاطہ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ وہ تلنگانہ کے درج فہرست قبائل کے مختلف دلفریب پہلوؤں کے تحفظ اور فروغ کو بھی یقینی بنارہی ہے۔ اس میلے کا مقصد تلنگانہ کے قبائلی فرقوں نے قبائلی رسم و رواج، تہواروں اور وراثت کے بھارت میں  بیداری پیدا کرنے کےساتھ ساتھ تلنگانہ کی قبائلی برادریوں اور عقیدت مند سیاحوں کے مابین خیرسگالی کے رشتے کو برقرار رکھنا ہے۔

 

 

 

 

 

*****

(ش ح –ع م۔ ف ر)

U.No:1722

 


(Release ID: 1799014) Visitor Counter : 214