زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

سال22۔ 2021کے لیے اہم فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا


ملک میں 316.06 ملین ٹن اناج کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے

کسانوں اور سائنسدانوں کی محنت اور حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا یہ اچھا نتیجہ ہے : جناب تومر

Posted On: 16 FEB 2022 6:39PM by PIB Delhi

سال22۔ 2021کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے جاری کیا ہے۔ 316.06 ملین ٹن اناج کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ملک میں اناج کی نئی ریکارڈ پیداوار کسانوں کی محنت، سائنسدانوں کی موثر تحقیق اور حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق سال 22۔ 2021 کے دوران اہم  فصلوں کی پیداوار  کا تخمینہ حسب ذیل ہے:

  • غذائی اناج – 316.06 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • چاول -127.93 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • گیہوں -111.32 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • نیوٹری / موٹے اناج – 49.86 ملین ٹن۔
  • مکئی -32.42 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • دالیں -26.96 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • تور -4.00 ملین ٹن۔
  • چنا - 13.12 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • تلہن – 37.15 ملین ٹن۔
  • مونگ پھلی - 9.86 ملین ٹن۔
  • سویابین -13.12 ملین ٹن۔
  • ریپسیڈ اور  سرسوں -11.46 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • گنا - 414.04 ملین ٹن۔ (ریکارڈ)
  • کپاس -34.06 ملین گانٹھیں (ہر ایک 170 کلوگرام)۔
  • جوٹ اور میسٹا -9.57 ملین گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام)۔

سال 22-2021 کے دوسرے پیشگی تخمینے کے مطابق ملک میں اناج کی کل پیداوار کا تخمینہ 316.06 ملین ٹن ہے جو کہ 21۔2020 کے دوران  اناج کی پیداوار سے 5.32 ملین ٹن زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 22۔2021 کے دوران پیداوار پچھلے پانچ سالوں (17۔2016 سے 21۔2020 تک)  اناج کی اوسط پیداوار کے مقابلے میں 25.35 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 22-2021 کے دوران چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ  127.93 ملین ٹن ہے۔ یہ پچھلے پانچ سالوں کی 116.44 ملین ٹن کی اوسط پیداوار سے 11.49 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 22-2021 کے دوران گیہوں کی پیداوار کا تخمینہ  ریکارڈ 111.32 ملین ٹن  ہے۔ یہ گیہوں کی اوسط پیداوار 103.88 ملین ٹن سے 7.44 ملین ٹن زیادہ ہے۔

نیوٹری / موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 49.86 ملین ٹن ہے جو کہ اوسط پیداوار سے 3.28 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 22-2021 کے دوران دالوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 26.96 ملین ٹن لگایا گیا ہے جو گزشتہ پانچ سالوں کی اوسط پیداوار 23.82 ملین ٹن سے 3.14 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 22-2021  کے دوران ملک میں تلہن کی کل پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ  37.15 ملین ٹن ہے جو کہ  21۔2020 کے دوران 35.95 ملین ٹن کی پیداوار سے 1.20 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید یہ کہ سال 22-2021 کے دوران تلہن کی پیداوار تہلن کی اوسط کی پیداوار سے 4.46 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 22-2021 کے دوران ملک میں گنے کی کل پیداوار کا تخمینہ 414.04 ملین ٹن ہے جو گنے کی اوسط پیداوار 373.46 ملین ٹن سے 40.59 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپاس  کی پیداوار کا تخمینہ 34.06 ملین گانٹھیں (ہر ایک 170 کلوگرام) 32.95 ملین گانٹھوں کی اوسط کپاس کی پیداوار سے 1.12 ملین گانٹھیں زیادہ ہے۔ جوٹ اور میسٹا کی پیداوار کا تخمینہ 9.57 ملین گانٹھ (ہر ایک 180 کلوگرام) لگایا گیا ہے۔

سال 22-2021کے لیے اہم فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 1699

                          



(Release ID: 1798885) Visitor Counter : 245


Read this release in: Hindi , Kannada , English