شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کی مرکزی زمرے کی ایک اسکیم، فروغ صلاحیت اسکیم کو 31 مارچ 2026 تک جاری رکھنے کو منظوری

Posted On: 16 FEB 2022 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16/فروری 2022 ۔ کابینہ نے فروغ صلاحیت (سی ڈی) اسکیم کو 31 مارچ 2026 یا اگلے جائزے، ان میں سے جو پہلے ہو، تک جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا انحصار ایکسپینڈیچر فائیننس کمیٹی (ای ایف سی) کی سفارشات کی تائید اور مالی حدود وغیرہ پر ہے۔ پندرہویں مالی کمیشن سائیکل کے دوران اس اسکیم کو جاری رکھنے کے لئے 3179 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔

2.   سی ڈی اسکیم شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کی ایک رواں مرکزی اسکیم ہے جس کا بحیثیت مجموعی مقصد قابل اعتبار اور بروقت آفیشیل اعداد و شمار کی دستیابی کے لئے بنیادی ڈھانچہ جاتی، تکنیکی اور افرادی وسائل میں اضافہ کرنا ہے۔

3.    یہ اسکیم فروغ صلاحیت (مین) اسکیم اور دو ذیلی اسکیموں یعنی سپورٹ فار اسٹیٹسٹیکل اسٹریتھیننگ(ایس ایس ایس) اور ایکونومک سینسس (ای سی) پر مشتمل ہے۔ یہ وزارت کے سبھی شماریاتی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق سرگرمیوں پر محیط ہے اور یہ ملک کے آفیشیل شماریاتی نظام کے جنریشن اور منٹیننس میں کلیدی رول ادا کرتی ہے۔ وزارت کے ذریعے کئے گئے بڑے پیمانے کے سیمپل سروے میں معیشت کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے اور حکومت کے لئے پالیسی سازی کے مقصد سے ڈیٹا دستیاب کراتا ہے۔ شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کی سہولت بہم پہنچانے کے علاوہ ان جائزوں کا استعمال حکومت کے ذریعے پالیسی منصوبہ بندی کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔

4.    وزارت کی کچھ اہم شماریاتی مصنوعات  جیسے کہ گراس ویلیو ایڈیڈ (جی وی اے)، گراس ڈومسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی)، پرائیویٹ فائنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (پی ایف سی ای)، گورنمنٹ فائنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (جی ایف سی ای)، گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن، چینج اِن اسٹاک (سی آئی ایس)، انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی)، کنزیومر پرائز انڈیکس (سی پی آئی)، لیبر فورس پارٹیسی پیشن ریٹ (ایل ایف پی آر)، ورکر پاپولیشن ریشیو (ڈبلیو پی آر)، اَن امپلائمنٹ ریٹ (یو آر)، فارمل سیکٹر ایمپلائمنٹ اسٹیٹسٹکس، سسٹنیبل ڈیولپمنٹ گولس (ایس ڈی جی) انڈیکیٹر فریم ورک وغیرہ معیشت اور سماجی اشاریہ جات کا لازمی جزو ہے، جن کا استعمال بھارت کی معیشت کی نگرانی کے لئے کیا جاتا ہے۔

5.    سپورٹ فار اسٹیٹسٹیکل اسٹرینتھیننگ (ایس ایس ایس)، سی ڈی اسکیم کی ایک رواں ذیلی اسکیم ہے جس کا مقصد اعداد و شمار سے متعلق صلاحیت اور ریاستی شماریاتی نظامات کو قابل اعتبار آفیشیل اعداد و شمار اکٹھا کرنے، ترتیب دینے اور ان کی اشاعت کرنے کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔

6.    موقتی طور پر چلائی جانے والی ایکونومک سینسس (اقتصادی مردم شماری) بھارت کی جغرافیائی حدود کے اندر واقع سبھی غیر زرعی اقتصادی اداروں کی مکمل گنتی پیش کرتی ہے۔ ایکونومک سینسس ملک کے ایسے سبھی اداروں کے بارے میں متعدد آپریشنل اور اسٹرکچرل ویرئیبل کے بارے میں الگ سے اطلاعات فراہم کرتا ہے۔ اس کا ڈیٹابیس پالیسی سازوں کو گراں قدر ان پٹ فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ ریاستوں / اضلاع میں حکمت عملی سے متعلق اقتصادی ترقی اور روزگار سے متعلق خاکہ تیار کرسکے۔

7.    سی ڈی اسکیم کے تحت مستقل جاری سرگرمیوں کے علاوہ، وزارت درج ذیل نئے نئے شروع کئے گئے جائزوں کا کام بھی انجام دیتی ہے، جن میں اینوول سروے آف سروسیز سیکٹر انٹرپرائزیز (اے ایس ایس ایس ای)، اینوول سروے آف اَن اِنکارپوریٹیڈ سیکٹر انٹرپرائزیز (اے ایس یو ایس ای) اور ٹائم یوز سروے (ٹی یو ایس) شامل ہیں۔ اے ایس ایس ایس ای اور اے ایس یو ایس ای نامی جائزے سروسیز سیکٹر اور اَن انکارپوریٹیڈ سیکٹر کے لئے درکار اطلاعات کے مابین موجودہ ڈیٹا گیپ کو پاٹنے کا کام کریں گے، جس کا مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں اہم حصہ ہوتا ہے۔ ٹی یو ایس افراد کی سرگرمیوں بالخصوص خواتین کے ٹائم ڈسپوزیشن سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں اعداد و شمار فراہم کرتا ہے، جس کی عکاسی فی الحال جی ڈی پی میں نہیں ہوتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جو دیگر اہم سرگرمیاں انجام دی جانی ہیں ان میں ہاؤس ہولڈ کنزیومر ایکسپینڈیچر سروے (ایچ سی ای ایس) / سروے آن کنزیومر باسکیٹ (ایس سی بی)، کمپریہنسیو اینوول ماڈیولر سروے (سی اے ایم ایس) ہر سال کنبہ وار کیا جائے گا، پیریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، کنزیومر پرائز سروے (سی پی آئی) – دیہی/ شہری / مشترکہ، اَربن فریم سروے (یو ایف ایس)، انٹرنیشنل کمپریزن آف پرائزیز (آئی سی پی)، اینوول سروے سروے آف انڈسٹریز (اے ایس آئی) اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں جس کا مقصد نیشنل سیمپل سروے کی سروے سے متعلق اہلیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1689

 



(Release ID: 1798869) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Tamil