بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے ہلدیہ سے پانڈو تک اسٹیل کی کھیپ کے انڈو بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ (آئی بی پی روٹ) کے راستے سے اولین سفر کو جھنڈی دکھائی

Posted On: 16 FEB 2022 5:45PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے علاوہ آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کی 1798 میٹرک ٹن تیار اسٹیل مصنوعات کی کھیپ کے ساتھ مال بردار جہازوں کو انڈو بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ (آئی بی پی روٹ) سے ہلدیہ سے پانڈو (آسام میں) کے رُخ پراولین سفر پرجھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مملکتی وزیر جناب شانتنو ٹھاکر اس موقع پر موجود تھے۔

یہ پہلا سفر کارگو کی کثیر نوعیت کی نقل و حرکت کو ظاہر کرتا ہے اور ساتھ ہی دریا اور سمندری امتزاج کی طاقت کو بھی بروئے کار لاتا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کی برتھ نمبر 11 پر [ڈی بی عبدالکلام اور ڈی بی کلپنا چاولہ نے ایس ایم پی کے چارٹرڈ] جہازوں میں لدی اسٹیل مصنوعات کی کھیپ ریلوے کے ذریعے ہلدیہ ڈک کمپلیکس پہنچی۔ اسے ٹی ایم آئی ایل ایل نے آپریٹ کیا جس نے کارگو کی نقل و حرکت اور اپنی برتھ پر لوڈنگ کا انتظام کیا ہے۔ اوشین وہیل سروسیز بحری جہازوں کو آپریٹ کریں گی۔ کسٹمز نے اس کارگو کو ترجیحی بنیادوں پر اس روٹ پر منتقل کرنے کی خصوصی اجازت دیدی ہے۔ مال بردار جہازوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا اور وہ ہلدیہ سے آسام کے آئی ڈبلیو اے آئی پانڈو ٹرمینل تک جائیں گے۔ این ڈبلیو-1 - ہند-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ - این ڈبلیو-2 کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ واپسی میں یہ جہاز فیول سورسیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ  کی طرف سے فراہم کردہ کوئلہ لوڈ کریں گے۔ جہاں ایل ایس سی سلوشنز آخری میل کی ترسیل کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس کی منزل ایس ایم پی کے واقع کولکتہ ہے۔

حکومت اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے فائدہ اٹھانے اور مضبوط ملٹی موڈل لاجسٹکس چین کے لئے بندرگاہوں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزیدیہ کہ آبی گزرگاہوں کے ذریعے رابطے کو بہتر بنانے کے لئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  نے نیشنل واٹر ویز-1، ہند-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ اور این ڈبلیو-2 (دریائے برہم پترا) کیلئے کئی بنیادی ساختیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔یہ کام ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

ملک کے مشرقی حصے میں ہلدیہ ڈاک کمپلیکس، ایس ایم پی کے کئی فائدہ مند پوزیشن کے ساتھ  دریاؤں کا اچھی طرح سے بنا ہوا آرٹیریل نیٹ ورک  دستیاب ہے جو ریل، سڑک اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے گہرائی تک گہرا رابطہ  رکھتا ہے۔ اس سے خطے میں ملٹی موڈل لاجسٹک چین کی مکمل صلاحیت کو بہتر طور پر حاصل کرنے کی طرف حوصلہ افزائی ہو گی۔

اندرون ملک آبی گزرگاہوں اور آئی بی پی روٹ کو استعمال کرنے کے رُخ پر یہ ہموار اور مضبوط مربوط لاجسٹک حل کے لئے کم لاگت سے اور ماحول دوست انداز میں راہ ہموار کرتا ہے۔ جس سے پورے خطے اور ملک کو فائدہ پہنچے گا۔

میسرز برہم پتر کریکر اینڈ پالیمر لیمیٹیڈ (بی پی سی ایل) جو  پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت  مرکزی حکومت کا ایک ادارہ ہے ، حکومت ہند اور سیاما پرساد مکرجی پورٹ، کولکتہ کے  درمیان ایک مفاہمت ہوئی ہے ،یہ مفاہمت ریل اور/یا ساحلی جہاز رانی کے ذریعے ہلدیہ ڈاک کمپلیکس سے لیپیت کاٹا (آسام میں ڈبرو گڑھ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع)  تک بی سی پی ایل کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لئے درکار فیڈ اسٹاک جیسےنیپتھا، پروپین، پینٹین وغیرہ کی نقل و حرکت کی خاطر ایک ہموار لاجسٹکس چین تیار کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ واپسی میں تیار شدہ مصنوعات اور ضمنی مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں کے استعمال کے لئے پورٹ کے ذریعے تقسیم کرنے کی خاطر روانہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے بی سی پی ایل کے درآمدی فیڈ اسٹاک کا ذخیرہ کرنے کے لئے ٹینکیج کی سہولیات اور اس سے منسلک سہولیات کو ہلدیہ ڈاک کمپلیکس میں قائم کرنے کا ارادہ ہے۔

دونوں پارٹیوں نے ایس ایم پی کے میں نیپتھا، پروپین، پینٹین وغیرہ کی بڑھتی ہوئی مقدار سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پورٹ  نے اصولی طور پر حکومتی پالیسی کے رہنما خطوط کے مطابق بی سی پی ایل کو مطلوبہ سہولیات اور بنیادی ڈھانچے بشمول زمین، ریلوے سائڈنگز وغیرہ کو باہمی طور پر طے شدہ شرائط و ضوابط پر فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

****

 

U.No:1692

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1798855) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada