نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے فون پے کے تعاون سے فن ٹیک اوپن ہیکاتھون کا آغاز کیا
Posted On:
16 FEB 2022 2:18PM by PIB Delhi
ہیکاتھون کا مقصد فنٹیک ایکو سسٹم کے لیے رہنمائی کرنے والے سولیوشنز نمائش کرنا ہے۔
جیتنے والی ٹیموں کو شاندار نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
فن ٹیک اوپن ہیکاتھون کے ایک حصے کے طور پر، فون پے کے تعاون سے نیتی آیوگ، فن ٹیک اسپیس کے لیے انتہائی اختراعی سولیوشنز پر غور کرنے اورتیار کرنے کے لئے پہلی بار اوپن ٹو آل ہیکاتھون ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ یہ ہیکاتھون بھارت بھر کے اختراع کاروں، ڈیجیٹل تخلیق کاروں اور ڈیولپرز کو سوچنے، تصور کرنے اور کوڈ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس ہیکاتھون میں شرکت کرنے والوں کو کسی بھی اوپن ڈاٹا اے پی آئی مثلاً فون پے پلس کو درج ذیل استعمال کی پاور حاصل کرنے کی بنیاد کے طور پر اکاؤنٹ ایگریگیٹر جیسے فریم ورک کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے :
- مالی شمولیت پر فوکس کے ساتھ قرض دینے، بیمہ یا سرمایہ کاری کے لیے متبادل رسک ماڈل
- ایسی اختراعی مصنوعات جو مالیاتی خدمات کو وسیع پیمانے پر اختیار کرنے کے لیے مختلف ڈیموگرافکس اور جیوز کے واسطے پاور ڈاٹا سگنلز کا استعمال کرتی ہیں
- ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ڈاٹا کی بنیاد پر بہتر تصور اور اخذ کردہ ذہانت
- شرکاء جو حتمی ایپ تیار کریں گے اس میں مندرجہ بالا میں سے ایک کو شامل کرنا ضروری ہے۔
شرکت کرنے والی ٹیمیں 5 شرکاء کے لئے ایک (سولو) حاصل کرسکتی ہیں۔ شرکاء اپنے سبمشن تیار کرنے کے لئے فون پے پلس ، اوپن گورنمنٹ ڈاٹا پلیٹ فارم اور پیمنٹس سے متعلق آر بی آئی رپورٹوں جیسے ڈاٹا وسائل کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اپنے ہیکس تیار کرنے کے لئے سیتو اے اے سینڈ باکس یا سیتو پیمنٹ سینڈ باکس کے ساتھ اپنی معلومات کے مطابق کسی دیگر اوپن ڈاٹا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایونٹ کے آخر تک شرکاء کو اپنے ہیک کا ایک کام کاجی نمونہ ججز کے سامنے پیش کرنا ہوگا، اس کے بعد ہر ایک ہیک کی چند معیارات کی بنیاد پر جانچ کی جائے گی۔ ہیکس پر غور کرنے کے دوران جج نمونوں کے بارے میں اضافی معلومات مطالبہ کر سکتے ہیں۔
جیتنے والی ٹییں درج ذیل انعامات حاصل کریں گی:
ٹاپ 5 ہیکس کو درج ذیل زمروں میں انعامی رقم دی جائے گی:
پہلا مقام: ٹیم کے لیے 150000 ہندوستانی روپے - 1 انعام
دوسرا مقام: ٹیم کے لیے 100000 ہندوستانی روپے- 2 انعامات
تیسرا مقام: ٹیم کے لیے 75000 ہندوستانی روپے - 2 انعامات
جج صاحبان جمع کرائے گئے ہیکس کی بنیاد پر کم یا زیادہ انعامات دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 23 فروری، 2022 رات 11:59 بجے ہے اور فائنل اینٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری، 2022 کو دوپہر 12:00 بجےہے۔ ہیکاتھون کے بارے میں شرکاء کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے پیر کے روز 21 فروری، 2022 کو شام 4:00 بجے ایک لائیو اے ایم اے ہوگا۔ ہیکاتھون میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان 28 فروری 2022 کو کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کرانے اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے دیکھئے:
https://cic.niti.gov.in/fintech-open-month-hackathon.html
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1685
(Release ID: 1798803)
Visitor Counter : 177