سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موٹر سائیکل پر سوار ہونے یا لے  جائے جانے والے چار سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے حفاظتی اقدامات کے واسطے  نوٹی فکیشن جاری کیا گیا

Posted On: 16 FEB 2022 2:11PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کی وزارت نے نوٹی فکیشن بتاریخ 15 فروری 2022  کے ذریعے سی ایم وی آر، 1989 کے  رول 138 میں ترمیم کی ہے اور موٹر سائیکل پر سوار ہونے یا لے  جائے جانے  والے چار سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق اصول  و ضوابط مقرر  کیے ہیں۔ یہ  نوٹی فکیشن موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 129 کے تحت  جاری کیا گیا ہے، جس میں مرکزی حکومت کے لئے  لازمی قرار دیا گیا ہےکہ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہونے یا لے  جائے جانے  والے چار سال سے کم عمر کے بچوں کی  حفاظت کے لئے  اقدامات  کے واسطے  اصول و ضوابط نافذ کرے ۔ اس کے علاوہ  اس میں  حفاظتی ہارنیس  اور کریش ہیلیمٹ کے استعمال کا بھی   خصوصیت سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں  ایسی موٹر سائیکلوں کے لئے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  کی پابندی بھی  لگائی گئی  ہے۔

یہ قانون  سنٹرل موٹر وہیکلز (دوسری ترمیم) رولز، 2022 کی اشاعت کی تاریخ سے ایک سال کے بعد نافذ  ہوں گے۔

گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے  اس لنک پر کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1683


(Release ID: 1798781) Visitor Counter : 332