وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

گڈوچی پوری طرح محفوظ ہے اور اس سے کسی طرح کا کوئی زہریلا اثر نہیں پیدا ہوتا


گڈوچی سے متعلق یہ بات گمراہ کن ہے کہ اس سے جگر کو نقصان پہنچتا ہے

Posted On: 16 FEB 2022 11:19AM by PIB Delhi

میڈیا کے کچھ حلقوں میں ایک بار پھر اس بات کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے کہ گلوئے یا گڈوچی جگر کو نقصان پہنچاتی ہے ۔آیوش کی وزارت نے اس بات کو دوہرایا ہے کہ گلوئے یا گڈوچی (تینسوپورا کورڈی فولیا)پوری طرح محفوظ ہے اور دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گڈوچی سے کسی طرح سے کوئی زہریلیا اثر پیدا نہیں ہوتا۔

آیوروید میں ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ بہترین جڑی بوٹی ہے گڈوچی کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ یہ کوئی زہریلا اثر نہیں پیدا کرتا البتہ اس ڈرگ کی سیفٹی یعنی تحفظ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ یہ کیسے استعمال کی جارہی ہے۔ڈوز ایک اہم عنصر ہے جو کہ ایک خاص ڈرگ یا دوا کی سیفٹی کو طے کرتا ہے۔ایک مطالعہ میں گڈوچی پاؤڈر کا کم جم گھٹ پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیوں کی زندگی کو کافی کم کردیتا ہے ۔ اس سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ ایک مقررہ اثرات حاصل کرنے کے لئے ڈوز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔طبی جڑی بوٹی ایک منافق ڈوز کے طور پر استعمال کی جانی چاہئے اور اس کے لئے ایک کوالیفائی ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہئے تاکہ میڈیشنل یعنی طبی اثرات حاصل ہوسکیں۔گڈوچی  ہربل ڈرگ سورس  کا ایک اصلی خزانہ ہے۔گڈوچی کے طبی استعمال سے مختلف بیماریوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔مختلف عوارض کا مقابلہ کرنے کے لیے گڈوچی کی دوائی استعمال اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی ہائپرگلیسیمک، اینٹی ہائپرلیپیڈیمک، ہیپاٹوپروٹیکٹو،دل کی بیماری کی روک تھام، نیورو پروٹیکٹو، آسٹیو پروٹیکٹو، ریڈیوپروٹیکٹو، اینٹی اینگزائٹی، ایڈاپٹوجینک، اینٹی فلیجنک، اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی پائیریٹک ،دستوں کو روکنے،پھوڑے پھنسی کو روکنے، اینٹی مائکروبیل، اور کینسر کی روک تھام کے لئےکیا جاتا ہے۔

مختلف میٹابولک عوارض کے علاج میں اس کے صحت سے متعلق فوائد اورقوت مدافعت بڑھانے والے کے طور پر اس کی صلاحیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ میٹابولک، اینڈوکرائنل، اور کئی دیگر بیماریوں کو دور کرنے کے لیے علاج کے ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو انسانی زندگی کی توقع کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ یہ ایک مشہور جڑی بوٹی ہے جو اس کے روایتی نظام طب میں بے پناہ علاج کے استعمال کے لیے ہے اور اسے کوو-19 کے انتظام میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مجموعی صحت کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے، جڑی بوٹی کے زہریلے ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔

*************

 

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

 

U. No.1675


(Release ID: 1798709) Visitor Counter : 890