بجلی کی وزارت

بجلی اور این آر ای کے وزیر نے چوتھے بھارت - آسٹریلیا توانائی مذاکرات کی صدارت کی


دونوں فریقوں نے اپنے اپنے ملکوں میں توانائی کی ترسیل کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی جس میں قابل تجدید توانائی، توانائی کی کفایت، ذخیرے، ای وی ، اہم معدنیات اور کانکنی پر خاص توجہ دی گئی

Posted On: 15 FEB 2022 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 فروری، 2022/ چوتھے بھارت - آسٹریلیا توانائی  مذاکرات 15 فروری ، 2022 کو منعقد کیے گئے۔ ان مذاکرات کی مشترکہ صدارت بھارت کی طرف سےبجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ  اور آسٹریلیا کی طرف سے توانائی اور مضر صحت گیسوں کے اخراج میں کمی کے وزیر جناب انگُس ٹیلر نے کی۔

مذاکرات میں توانائی کی ترسیل  پر خاص طور پر بات چیت کی گئی ۔ توانائی کے دونوں وزیروں  نے اپنے اپنے ملکوں میں توانائی کی ترسیل سے متعلق  جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔  مذاکرات میں  قابل تجدید توانائی ، توانائی کی کفایت، اس کے ذخیرے ، ای وی، اہم معدنیات اور کانکنی وغیرہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ بھارت نے ترقی پذیر ملکوں کے توانائی کی ترسیل کے نشانوں کو پورا کرنے کے لیے آب و ہوا کے لیے رقم فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

 

مذاکرات کے دوران بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نئی و قابل تجدید توانائی کی ٹکنالوجی  سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔  اس مفاہمت نامے سے نئی اور قابل تجدید توانائی کی ٹکنالوجی کی لاگت کو کم کرنے کی جانب کام کرنے کی راہ ہموار ہوگی اور عالمی سطح پر مضر صحت گیسوں کے اخراج میں اور بھی کمی لانے  میں مدد ملے گی۔ اس مفاہمت نامے میں بہت ہی کم لاگت والے شمسی آلات کی تیاری اور صاف ستھری ہائیڈروجن کی تیاری میں اضافے میں مدد ملے گی۔

جدید ٹکنالوجی اور صاف ستھری توانائی کی ترسیل پر  توجہ دینے کی فوری ضرورت ہے ۔ اس ضمن میں جس لائحہ عمل پر رضامندی کا اظہار کیا گیا  اس میں توانائی کی کفایت سے متعلق ٹکنالوی ، گرڈ بندوبست  وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1654



(Release ID: 1798646) Visitor Counter : 161