جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کہاوتیں بنام حقائق


یہ بات پوری طرح جھوٹ ہے کہ مرکزی حکومت نے کسی بھی ریاست پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ کسی خاص ڈیولپر سے قابل تجدید توانائی خریدے

قابل تجدید توانائی کی تمام سرکاری خرید ایس ای سی آئی کے ذریعے کھلی بولیوں کے ذریعے کی جاتی ہے

یہ بات پوری طرح جھوٹ ہے کہ مرکزی حکومت کسی ریاست پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ کسانوں کو دیئے جانے والے بجلی کنکشن کا میٹر نصب کریں ، بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا

Posted On: 15 FEB 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 فروری، 2022/ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے جَنگاؤں ضلع کے صدر دفتر میں 11.02.2022 کو جو تقریر کی تھی اس کا متن بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت  میں دیکھا ہے۔ بجلی اور  ایم این آر ای کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔

یہ کہنا پوری طرح جھوٹ ہے کہ مرکزی حکومت نے کسی ریاست کو مجبور کیا ہے کہ وہ قابل تجدید توانائی کسی مخصوص ڈیولپر سے ہی خریدے۔  ریاستیں اپنی نیلامی کا انعقاد کرنے کے لیے اور قابل تجدید توانائی کی خریداری کسی بھی ڈیولپر سے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ بھارت کے شمسی توانائی کے کورپوریشن نے بھی قابل تجدید توانائی کی کھلی بولیوں کا انعقاد کرتا ہے جس میں بہت سی کمپنیاں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں اور جو کمپنیاں سب سے کم محصول کی پیشکش کرتی ہیں انھیں کھلی بولی کے ذریعے شفاف طریقے سے منتخب کر لیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ریاستیں اپنی ضرورت کے مطابق ان کمپنیوں سے بجلی خرید لیتی ہے۔ یہ ریاستیں بولیوں میں بتائی گئی حتمی شرحوں پر بجلی خریدیں یا نہیں اس کا فیصلہ پوری طرح ریاستیں کرتی ہیں۔ لہذا وزیراعلیٰ کی طرف سے دیا گیا بیان پوری طرح جھوٹا ہے۔

جہاں تک قابل تجدید توانائی کی خریداری کی ذمہ داری کا سوال ہے یہ ملکوں کی طرف سے کیے گئے بین الاقوامی عہد کا حصہ ہے کہ وہ توانائی کی ترسیل ، روایتی ایندھن کے بجائے غیرروایتی ایندھن کے ذریعے کریں گی۔ آج کے حالات میں پوری دنیا ابتر ہوتے ہوئے ماحول ، مضر صحت گیسوں کے زیادہ اخراج اور عالمی تمازت سے پریشان ہیں اور سبھی بڑے ملکوں نے وعدہ کیا ہے ہ وہ روایتی ایندھن کے بجائے غیرروایتی ایندھن کا استعمال کریں گے اور قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے مضر صحت گیسوں کے اخراج میں کمی لائیں گے۔  سبھی بڑی معیشتوں نے عزم کیا ہے کہ وہ مختلف تاریخوں تک مضر صحت گیسوں کا اخراج بالکل بند کر دیں گے۔  ترقی یافتہ ملکوں نے مضر صحت گیسوں کا اخراج 2050 تک پوری طرح بند کرنے کا عہد کیا ہے۔ بھارت نے مضر صحت گیسوں کا اخراج 2070 تک پوری طرح بند کرنے کا عہد کیا ہے۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1655


(Release ID: 1798641) Visitor Counter : 185