صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 15 FEB 2022 5:52PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’میں گرو روی داس جی کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں کو تہ دل سے  مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

گرو روی داس ایک عظیم سنت، شاعر اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے اپنے بھکتی گیتوں کے ذریعے سماجی برائیوں کو ختم کرنے اور معاشرے میں ہم آہنگی پیداکرنے کی کوشش کی۔ انہیں بھکتی تحریک کا ایک سرکردہ شاعر سنت سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے لوگوں میں باہمی محبت اور مساوات کے جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی۔ امن اور بھائی چارہ کی ان کی تعلیمات آج بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ ایک روشن خیال روحانی شخص اور ایک عظیم سماجی مصلح ہونے کے ناطے، گرو روی داس نے ہمیشہ اپنے پیروکاروں کو سخت محنت، تندہی اور تحمل کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔

آئیے ہم گرو روی داس جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کریں اور مساوات اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔

صدرجمہوریہ کاپیغام دیکھنےکےلئےیہاں کلک کریں:

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1657)



(Release ID: 1798605) Visitor Counter : 132