سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ’راشٹریہ وایوشری یوجنا‘ (آر وی وائی اسکیم) کے تحت ٹیکم گڑھ (ایم پی) میں دیوانگجن اور بزرگ شہریوں کے لئے معاون آلات کی مفت تقسیم کےلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 14 FEB 2022 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14فروری 2022/

1571 دیوانگجن اور بزرگ شہریوں کو  ٹیکم گڑھ (ایم پی) میں منعقدہ تقسیم  کیمپ میں  مفت معاون آلات  تقسیم کئے گئے۔

ٹیم گڑھ مدھیہ پردیش میں،بسارت سے محروم افراد کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ  ’سوگمیہ‘ بید اور ہنر مندی کی ترقی کی تربیت اور مرمت کے مرکز کے لئے ’سواللنمبن  کیندر کنٹینر’ شروع کئے گئے۔

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت کی ’راشٹریہ وویوشری یوجنا ‘(آر وی وائی اسکیم) کے تحت بزرگ شہریوں  کو اور اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’دیوانگجن‘ کو امداد اور معاو ن آلات  کی تقسیم کے لئے  14 فروری 2022 کو مدھیہ پردیش کے   ٹیکم گڑھ  میں کیمپ کاانعقاد کیا گا۔  یہ کیمپ  دیوانگجن کو باختار بنانے کے لئے (ڈی ای پی ڈبلیو یو ڈی) کے ذریعہ المکو اور  ضلع انتظایہ ٹیکم کے تعاون سے مدھیہ پردیش کے  راجندر پارک ، ٹیکم گڑھ میں 14 فروری 2022 کو دوپر 12 بجے انقعاد کیا گیا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سماجی انصاف اور تفویض اختیارت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر نے کیمپ کا  افتتاح کیا۔ انہوں نے سوگمیہ چھڑی کا بھی آغاز کیا جسے اکیمپ کے آتم نربھر بھارت  ابھیان کے   تحت  تیار کیا گیا ہے اور مقامی طور سے بنایا گیا ہے۔ سوگمیہ چھڑی ایک معاون آلا ہے  جس میں سوگمیہ چھڑی سینسر  اور ایک  عام  فولڈ ایبل سفید چھڑی شامل ہے جو بصیرت سے محروم شخص کو محرک رفتار اور سمت کے بارے میں  جانکاری دینے کے لئے سمجھداری کے ساتھ مدد کرنے کے لئے ہے۔ مرکزی وزیر نے  معاون اور آسان آلات کے لئے  ہنر کی ترقی تربیت اور مرمت مرکز کے لئے سوالمبن کیندر کنٹیرنر کا بھی افتتاح کیا۔  حکومت ملک کے ہر ضلع میں  ایسے  مرکز کھولنے کا  منصوبہ بنارہی ہے جو معاون آلات کے لئے  ہنر مندی کی   تربیت اور پروڈکٹ کی مرمت  خدمت مرکز  فراہم کریں گے۔اس خصوصی پروجیکٹ کا آغاز   ٹیکم گڑھ میں ہورہا ہے ۔ مرکزی وزیر نے مستفید  جناب چندر بھان یادو کو اس مرکزکی چابی سونپی۔  جناب چندر بھان یادو   اب شروع کئے گئے   اس نئےسوالمبن کیندر  کو چلائیں گے۔

مدھیہ پردیش کے  ٹیکم گڑھ ضلع کے 1092 دیوانگجنو اور 479  بزر گ شہریوں کو  2.32  کروڑ روپے  کی لاگت سے  تیار کردہ  6566 آلات اور  معاون آلات  مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

سماجی انصاف اور  تفویض اختیار ات کے  مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار نے کہاکہ    معزز وزیراعظم کی قیادت میں ایک شمولیت والے سماج کی ترقی اور دیوانگجن اور ملک کے  بزرگ شہریوں  کو  بااختیار بنانے کے لئے مختلف بہبودی اسکیموں کو  نافذ کیا ہے۔  وزیر موصوف نے  اپنی وزارت کے ذریعہ  کئے گئے کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت محروم دیوانگجنو اور بزر گ شہریوں اور  سماج کے دیگر طبقوں کوبااختیا ر بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

مرکزی وزیر نے دیوانگجنو کو بااختیار بنانے کے لئے ہنر کے تربیتی پروگرام پر زور دیا جس سے انہیں ملک کی مجموعی ترقی کے لئے اہم دھارے میں  شامل کیا۔ دیوانگجنو میں شامل کی گئی مختلف پہلو کی معلومات فراہم کرتے ہوئے  مرکزی وزیر نے بتایاکہ سوگمیہ بھارت ابھیان  حکومت کا   ایک دیگر اہم پروگرام ہے۔  انہوں نےبتایا کہ اس پروگرام کے تحت مدھیہ پردیش کے    31 انتطامیہ کی عمارتوں کو سوگمیہ بنانے کے لئے 9.73 کروڑ   روپے جاری کئے گئے ہیں۔

کیمپ میں تقسیم کئے گئے  اعلی قسم کے  پروڈکٹس میں   اے ڈی آئی پی   اسکیم کے تحت  اہم دیوانگجنو کو 98 بیٹری سے چلنے والی اور موٹر سے چلنے والی تہہ پیہ سائیکلیں شامل ہیں۔ ایک موٹر سے چلنےو الی ٹرائی سائیکل کی لاگ   37 ہزار روپے ہے۔  جس میں سے  25 ہزار روپے   اے ڈی آئی پی  اسکیم کے تحت   فراہم کی جانے والی سبسڈی کے تحت  کور کیا جاتا ہےا ور بقیہ رقم  مرکزی  وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار کے مقامی علاقہ کی ترقی   فنڈ کے ذریعہ فراہم کی گئی تھی۔  

بلاک سطح پر تجزیہ کیمپوں کے  دوران رجسٹریشن شدہ  دیوانگجنو کے درمیان  تقسیم کئے جانے والے مختلف قسم کے   معاون آلات میں  594  ٹرائیسائیکل، 177  وہیل چیئر، 1072  بیساکھی، 222 واکنگ اسٹک، 55 رولر، 4 اسمارٹ فون، 53 اسمارٹ سوگمیہ  بیت، 9 بریل کٹ ، 13 بریل بیت، 21 سی  پی چیئر،  22 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ ، 7 اے ڈی ایل کٹ ،40 مصنوعی اعضا وغیرہ شامل ہیں۔ راشٹریہ  وایوشری اسکیم کے تحت روزمرہ کی  زندگی میں معاون آلات تقسیم کئے گئے تھے۔

ٹیکم گڑھ ضلع پنجایت کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ   جناب پروت لال اہیرلال، جناب راکیش گیری، ایم ایل اے  ، ٹیکم گڑھ ، جناب راجن سہگل،  سی ایم ڈی، المکو،  جناب جھالانی آزاد ڈائریکٹر اور ضلع کے دیگر مقامی نمائندگان بھی   تقریب کے دوران  موجود تھے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1617



(Release ID: 1798406) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil