وزارت خزانہ

شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے ریاستوں کو 1154.90 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری


سال 22-2021 میں اب تک شہری مقامی بلدیاتی اداروں کو کل 9,172.63 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

Posted On: 14 FEB 2022 5:45PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے بدھ کے روز شہری مقامی اداروں کو گرانٹس فراہم کرنے کے لیے آج   4 ریاستوں کو 1154.90 کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔ جن ریاستوں کو پیر کو گرانٹ جاری کی گئی ان میں آندھرا پردیش (225.60 کروڑ روپے)، بہار (769 کروڑ روپے)، گجرات (165.30 کروڑ روپے) اور سکم (5 کروڑ روپے) شامل ہیں۔ آج جاری کی گئی  گرانٹس  چھاونی  بورڈوں  سمیت 'نان ملین پلس سٹیز (این ایم پی سی)' یعنی 10 لاکھ سے کم آبادی والے شہروں کے لیے ہیں۔

15ویں مالیاتی کمیشن نے 22-2021 سے 26-2025 کی مدت کے لیے اپنی رپورٹ میں شہری  مقامی بلدیاتی اداروں کو دو زمروں میں تقسیم کیا ہے: (a) ملین -پلس  شہری گروپ/شہر (دہلی اور سری نگر کے علاوہ )، اور (b)  دس لاکھ سے کم آبادی والے دیگر سبھی شہر اور قصبے  (نان- ملین پلس سٹیز) 15ویں مالیاتی کمیشن نے ان کے لیے الگ سے گرانٹ فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔ نان -ملین پلس  سٹیز کے لیے مالیاتی کمیشن کے ذریعہ  تجویز کردہ کل گرانٹس میں سے 40فیصد بنیادی (غیر مشروط) گرانٹس ہیں اور بقیہ 60فیصد مشروط گرانٹس ہے۔ بنیادی (غیر مشروط) گرانٹ کا استعمال تنخواہ کی ادائیگی اور  دیگر اداروں  کے اخراجات کے علاوہ خصوصی مقام کی ضروریات  کو پورا کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

وہیں دوسری طرف نان- ملین پلس سٹیز کے لئے مشروط گرانٹس بنیادی خدمات مہیا کرانے میں ضروری  تعاون دینے اور انہیں مضبوطی فراہم کرنے کے لئے جاری کی جاتی ہے ۔  کُل مشروط گرانٹ میں سے 50 فیصد صفائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت   (ایم او ایچ اینڈ یو اے) کی طرف سے تیار کردہ اسٹار ریٹنگ کے حصول کے لیے مختص کی گئی  ہے۔ باقی50 فیصد 'پینے کے پانی، بارش کے پانی  کو جمع کرنے  اور پانی کی ری سائیکلنگ' سے مشروط طور پر منسلک ہے۔

مشروط گرانٹ کا مقصد مرکز اور ریاست کے ذریعہ مختص کردہ فنڈز کے علاوہ شہری مقامی بلدیاتی اداروں کو اضافی فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ صفائی کے ساتھ ساتھ مرکز کی حمایت یافتہ مختلف اسکیموں کے تحت  پینے کا پانی  اور اس کے ساتھ ہی اپنے یہاں کے شہریوں کو مختلف معیاری خدمات فراہم کراسکیں۔ مالی سال 22-2021 میں اب تک ریاستوں کو جاری  شہری مقامی بلدیاتی اداروں  کے گرانٹس کی ریاست وار رقم مندرجہ ذیل ہے :

کروڑ روپئے میں

 

نمبر شمار

ریاست

22-2021 میں جاری کی گئی یو ایل بی گرانٹ کی رقم

1

آندھراپردیش

873.00

2

اروناچل پردیش

0.00

3

آسام

0.00

4

بہار

759.00

5

چھتیس گڑھ

369.90

6

گوا

13.50

7

گجرات

660.00

8

ہریانہ

193.50

9

ہاچل پردیش

98.55

10

جھارکھنڈ

187.00

11

کرناٹک

375.00

12

کیرالہ

168.00

13

مدھیہ پردیش

499.00

14

مہاراشٹر

461.00

15

منی پور

0.00

16

میگھالیہ

0.00

17

میزورم

17.00

18

ناگالینڈ

0.00

19

اڈیشہ

411.00

20

پنجاب

185.00

21

راجستھان

490.50

22

سکم

10.00

23

تمل ناڈو

741.75

24

تلنگانہ

209.43

25

تری پورہ

58.00

26

اترپردیش

1592.00

27

اتراکھنڈ

104.50

28

مغربی بنگال

696.00

 

Total

9172.63

 

 

****

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1614)



(Release ID: 1798405) Visitor Counter : 155