کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی پیداوار چھ اعشاریہ ایک تین فی صد کے اضافے کے ساتھ جنوری میں اُناسی اعشاریہ چھ  صفر ملین ٹن پر پہنچ گئی


مخصوص کمپنیوں کے زیر استعمال کوئلہ بلاکوں میں پیداوار میں پینتالیس فیصد کا اضافہ ہوا

کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں جنوری میں نو اعشاریہ دو فی صد کا اضافہ رجسٹر ہوا

Posted On: 14 FEB 2022 3:54PM by PIB Delhi

ہندوستان میں جنوری کے مہینے میں کوئلے کی پیداوار چھ اعشاریہ ایک تین فی صد کے اضافے کے ساتھ اناسی اعشاریہ چھ  صفر  ملین ٹن ہوگئی جبکہ 2020 کے اسی مہینے میں یہ 75 ملین ٹن تھی۔ کوئلے کی وزارت کے عبوری ڈیٹا کے مطابق اس سال جنوری میں مجموعی پیداوار میں سے کول انڈیا لمٹڈ (CIL) نے 2.35 فی صد کی ترقی حاصل کی اور 64.50 ایم ٹی کوئلہ پیدا کیا۔ سنگارنی کولیریز لمٹڈ (SCCL) میں 5.42 فی صد کی ترقی ہوئی اور یہاں 6.03 ایم ٹی کوئلہ پیدا کیا گیا۔ مخصوص کمپنیوں کے زیر استعمال کوئلے والے بلاکوں نے 44.91 فی صد نمو حاصل کی اور یہاں اس مدت کے دوران 9.7 ایم ٹی کوئلہ نکالا گیا۔

جنوری 2022 کے دوران کوئلے کی ترسیل میں 10.80 فی صد اضافہ ہوا اور یہ 68.19 ایم ٹی سے بڑھ کر جنوری 2022 میں 75.55 ایم ٹی ہوگئی۔ جنوری 2022 کے دوران مجموعی پیداوار میں سے کول انڈیا لمٹڈ نے 60.85 ایم ٹی کوئلے کی ترسیل کرکے 7.71 فی صد کی نمو حاصل کرلی۔ سنگارنی کو لیریز لمٹڈ (SCCL) نے 6.45 فی صد کی ترقی حاصل کی اور 5.99 ایم ٹی کوئلہ بھیجا جبکہ کیپٹوبلاکوں نے 43.55 فی صد کی نمو حاصل کرتے ہوئے 8.71 ایم ٹی کوئلہ بھیجا۔کوئلہ پیدا کرنے والی دس سرفہرست کوئلہ کانوں میں سے چودہ کانوں نے سو فیصد کارکردگی دکھائی اور چھ کانوں میں پیداوار 80 اور سو فی صد کے درمیان رہی۔

اسی کے ساتھ بجلی کے استعمال کے لئے کوئلے کی ترسیل میں 18.70 فی صد اضافہ ہوا اور جنوری 2022 میں یہ 63.22 ایم ٹی ہوگیا جبکہ 2022 کی اسی مدت میں یہ 53.26 ایم ٹی تھا۔

کوئلے پر منحصر بجلی کی پیداوار میں جنوری 2022 کے دوران 9.21 فی صد اضافہ ہوا۔ جنوری 2022 میں بجلی کی مجموعی پیداوار جنوری 2020 کی اسی مدت کی پیداوار کے مقابلے 6.69 فی صد زیادہ ہے۔ جنوری 2022 میں کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار 88642 ایم یو ہوئی جبکہ دسمبر 2021 میں 85579 ایم یو تھی۔

مالی سال 2022 کے دوران کوئلے کی پیداوار کا 2020  کے مالی سال سے مقابلہ کیا گیا ہے کیونکہ کووڈ-19 عالمی وباء کی وجہ سے 2021 ایک غیر معمولی سال تھا۔

****

 

 

U.No:1611

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1798346) Visitor Counter : 209