سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں 1944 دویانگ جنوں اور سینئر شہریوں کو 5286 امدادی اشیا اور معاون آلات تقسیم کئے گئے اور مربوط موبائل خدمت ڈلیوری وین کا آغاز

Posted On: 13 FEB 2022 7:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13فروری

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت مختلف طور پر اہل اور راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت سینئر  شہریوں کو امدادی اشیا اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے مختلف طور پر اہل افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اور المکو اور مدھیہ پردیش کے چھترپورضلع انتظامیہ کے تعاون سے ایک کیمپ کا انعقاد چھتر پور سرکاری ہائرسکینڈری اسکول نمبر ایک میں 13 فروری 2022 کو دوپہر 12 بجے کیاگیا۔

1.jpg

تقریب کے مہمان خصوصی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کیمپ کا افتتاح کیا اور ایک مربوط موبائل خدمت ڈلیوری وین کا بھی آغاز کیا، جسے المکو کےذریعہ ‘فروخت کے بعد خدمت’ مہیا کرنے اور اس کے استعمال پر بیداری مہم چلانے کے لئے ڈیولپ کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی، آر وی وائی اسکیم کے تحت مہیا کی جارہی امدادی اشیا اور معاون آلات کے ساتھ ساتھ پروستھیٹک اور آرتھوٹکس آلات پر ان -سیٹو مرمت؍ اصلاح؍ ایڈجسٹمنٹ اور فیٹنگ کی سہولت دی جاتی ہے۔ یہ خدمت ان ضلعوں میں دستیاب ہے جہاں ان آلات کی تقسیم ہوئی ہے اور حال ہی میں مختلف طرح کے اہل اور سینئر شہریوں کو معاون آلات دیے گئے ہیں۔ اس تقریب کی صدارت مدھیہ پردیش کے بادام لہیڑا سے ایم ایل اے اور مدھیہ پردیش کے ریاستی شہری سپلائی کارپوریشن لمیٹیڈ کے صدر جناب پرادمن سنگھ لودھی نے کی۔

کووڈ-19 وبا کے مدنظر محکمہ کے ذریعہ تیار کردہ رہنما خطوط کی پیروی کرتے ہوئے بلاک؍ پنچایت سطح پر 1391 مختلف طرح کے اہل افراد اور 553 سینئر شہریوں کو 2.42 کروڑ روپے کی کل 5286 امدادی اشیا اور معاون آلات مفت تقسیم کئے گئے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں مرکزی حکومت نے ایک جامع معاشرے کی ترقی اور مختلف طرح کے اہل افراد اور ملک کے سینئر شہریوں کے تفویض اختیارات کے لئے مختلف فلاحی اسکیموں کا آغاز کیا ہے۔ وزارت کے ذریعہ پچھلے سات سالوں میں کئے گئے کاموں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ایک جامع اور مناسب ماحول کا تصور کرکے مختلف طرح کے اہل افراد کو اور زیادہ حقوق مہیا کرانے کے لئے حکومت کے ذریعہ نیا ایکٹ یعنی مختلف طرح سے اہل افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کو نافذ کیاگیا ہے۔

2.jpg

وزیر موصوف نے مختلف طرح سے اہل افراد کے تفویض اختیارات اور انہیں ملک کے مجموعی ترقی کے لئے سماج کے مرکزی دھارے میں لانے کی غرض سے ہنرمندی ٹریننگ پروگرام پر زور دیا۔ ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 3.71 کروڑ روپے کی لاگت سے 4459 مختلف طرح کے اہل افراد کو ہنرمندی ٹریننگ دی گئی۔مختلف طرح کے اہل افراد کے لئے کی گئی مختلف پہل قدمیوں کی اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘سوگمیا بھارت ابھیان ’کے تحت 709 ریلوے اسٹیشنوں، 8442 بسوں اور 698 ویب سائٹوں کا احاطہ کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ سوگمیا بھارت ابھیان کے تحت مدھیہ پردیش میں 31 سرکاری عمارتوں کو قابل رسائی بنانے کے لئے 7.73 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف طرح کے اہل افراد میں کھیلوں کے بارے میں دلچسپی اور پیرالمپکس میں ان کی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزارت نے ملک کے مختلف حصوں میں دویانگ کھیل کیندر، قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سے ایک ایسی ہی سہولت کا مرکز کھولنے کے لئے گوالیار شہر کی شناخت کی گئی ہے۔ سیہور میں قومی ذہنی صحت باز آبادکاری مرکز اور گوالیار میں مختلف طرح کے اہل افراد کے لئے کھیل کا مرکز قائم کرنے کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ دونوں پروجیکٹوں پر کام شروع کردیاگیا ہے۔

کیمپ میں تقسیم کردہ اعلیٰ معیار کے مصنوعات میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت مستحق مختلف طرح سے اہل افرا دکو 147 بیٹری سے چلنے والی موٹر والی تین پہیوں کی سائکلیں بھی شامل ہیں۔ ایک موٹر سے چلنے والی ٹرائی سائیکل کی لاگت 37000 روپے ہے جس میں 25000 روپے کو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دی جانے والی سبسڈی کے تحت احاطہ کیاگیا ہے اور بقیہ رقم کی ادائیگی مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار کے مدھیہ پردیش کے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ کے ذریعہ کی گئی ہے۔

3.jpg

ان کیمپوں کے دوران رجسٹرڈ مختلف طرح کے اہل افراد کے درمیان بلاک سطح پر تقسیم کئے جانے والی مختلف قسم کی امدادی اشیا اور معاون آلات میں 820 ٹرائی سائیکل، 182 وہیل چیئر، 1016 بیساکھی، 286 واکنگ اسٹک، 21 رولیٹر، 14 اسمارٹ فون، 69 اسمارٹ کین، 10 بریل کٹ، 16 سی پی چیئر، 90 ایم ایس آئی ، 16 اے ڈی ایل کٹ (جزام مرض کے لئے) سیل فون کے ساتھ 418 ہیئرنگ ایڈ، 40 مصنوعی اعضا اور کیلی پرس وغیرہ شامل ہیں۔ راشٹریہ وایو شری یوجنا کے تحت 170 ٹرائی پاڈ، 107 وہیل چیئر، 734 گھنٹے کے بریس، 85 ایل ایس بیلٹ، 92 فٹ کیئر یونٹ کے ساتھ 97 سیٹ واکنگ اسٹک، 124 اسپائنل سپورٹ، 241 عینک، 156 سلی کون فوم کیوشن وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب کے دوران المکو کے سی ایم ڈی جناب راجن سہلگل، المکو اور ضلع انتظامیہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ش ح ۔ا ک ۔ع ر۔

U-1589



(Release ID: 1798255) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi