وزارت دفاع

ایل سی اے تیجس کی سنگاپور ایئر شو -2022 میں شرکت

Posted On: 12 FEB 2022 2:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 12 فروری       ہندوستانی فضائیہ کا 44 رکنی دستہ آج سنگاپور کے چانگی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سنگاپور ‘ایئر شو-2022’  میں شرکت کے لیے پہنچ گیا۔ ایئر شو کا انعقاد 15 سے 18 فروری 2022 تک کیا جائے گا۔ سنگاپور ایئر شو ایک دو سالہ ایونٹ ہے عالمی ہوابازی صنعت کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ دنیا بھر کے شرکاء کے ساتھ دیسی تیجس ایم کے – 1 اے سی  پیش کرے گا۔  تیجس طیارہ  اپنی عمدہ ہینڈلنگ  کی حامل خصوصیات اور رفتار کی نمائش کرتے ہوئے کم بلندی کے ایروبیٹکس کی نمائش کرتے ہوئے ناظرین کو مسحور کردے گا۔ ایر شو میں ہندوستانی فضائیہ کی شرکت ہندوستان کو تیجس طیارہ کی نمائش کرنے اور آ رایس اے ایف (رائل سنگاپور ایر فورس) نیز دیگر شریک دستوں کے ساتھ باہمی میل جول کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

ماضی میں، ہندوستانی فضائیہ نے ملائیشیا میں دیسی ساخت کے طیاروں کی نمائش کرنے اور ایروبیٹک ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے ایل آئی ایم اے – 2019 نیز دبئی ایر شور – 2021 جیسے ایر شو میں حصہ لیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)ILFI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(3)ANBY.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1540



(Release ID: 1797937) Visitor Counter : 142