وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور آسٹریلیا نے، سیاحتی تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے


دونوں ممالک کے درمیان وبا کے بعد سیاحت کو فروغ دینے میں مدد کے لیے مفاہمت نامے

Posted On: 11 FEB 2022 7:33PM by PIB Delhi

ہندوستان اور آسٹریلیا نے 11 فروری 2022 کو نئی دلّی میں سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق  ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کئے ہیں۔ حکومت ہند کی جانب سے اس مفاہمت نامے پر سیاحت  کے وزیر ، کامرس اور صنعت، صارفین امور خوارک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے دستخط کئے۔ جب کہ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے، تجارت، سیاحت  اور سرمایہ کاری کے وزیر ہون ڈان تیہان ایم پی نے دستخط کئے۔

یہ مفاہمت نامہ سیاحت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کرے گا اور سیاحت میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ مفاہمت نامہ، سیاحت سے متعلق معلومات اور اعداد وشمار کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ سیاحت کے شراکت دار، خاص طور پر ، ہوٹلوں اور ٹور آپریٹروں کے درمیان تعاون، سیاحت اور مہمان نوازی  کے شعبے میں  تربیت اور تعلیم فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون اور تبادلے ،سیاحت اور مہمان نوازے کے شعبے میں سرمایہ کاری، ٹور آپریٹروں کے دوروں اور تھوک فروش، میڈیا اور رائے سازی، اعلیٰ معیار، محفوظ، اخلاقی اور پائیدار سیاحت کی ترقی، اہم ثقافتی، فنکارانہ اور کھیل کود کے مقابلوں میں دلچسپی، ایک دوسرے کے ملک میں نافذ قوانین، قواعد وضوابط اور ہدایات پر مسافروں کی تعلیم کے مواقع اور کثیر الجہتی فورمس میں سیاحتی مشغولیت میں اضافہ کرے گا۔

آسٹریلیا، ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ اہم سیاحت پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے(2019 میں ہندوستان میں غیرملکی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے اور ملک میں غیرملکی سیاحوں کی مجموعی سیاحت میں اس کا حصہ 3.4 فیصد کا ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ اس مفاہمت نامے پر دستخط سے اس اہم منبع مارکیٹ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا نے، اس سے پہلے 18 نومبر 2014 کو سیاحت کے شعبے میں سیاحت میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ مذکورہ نامے کے فریم ورک کے تحت ، ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیاحت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ درج بالا مفاہمت نامے کی میعاد 2019 میں ختم ہوگئی تھی۔

 

مفاہمت نامے میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمد ورفت کو فروغ دینے میں سہولیات فراہم کی۔ پچھلے کچھ برسوں میں  ہندوستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلیائی باشندوں کی تعداد میں مسلسل ا ضافہ ہوا ہے۔ 2016 میں 293625 آسٹریلیا کے سیاحوں نے ہندوستان کا دورہ کیا جس میں 2019 میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوکر 367241 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یہ 262250 سے بڑھ کر  2019 میں 589539 ہوگئی۔ مزید برآں، 27 نومبر 2014 سے ہندوستان، آسٹریلیا کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک سیاحتی ویزا فراہم کر رہا ہے۔

فی الحال، وزارت، سیاحت کے لیے 45 ممالک کے ساتھ مفاہمت نامے رکھتی ہے۔ سیاحت کے میدان میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ مفاہمت نامے سے یہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان وبا کے دور کے بعد ، سیاحت کے فروغ کو تقویت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/imageB6C8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image(1)Y1ZC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO-2022-02-11-19-46-113MQZ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1534


(Release ID: 1797872) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi , Hindi