امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گیارہ ریاستوں نے چاول کو مقوی بنانے اور سرکاری نظام تقسیم کے ذریعہ اسکی تقسیم سے متعلق اہم اسکیم کے تحت منتخب اضلاع میں مقوی چاول کی تقسیم کے بارے میں مطلع کیا ہے


پائلٹ اسکیم تین برس کے لئے ہےاور 20-2019 میں اس کا آغاز ہوا ہے۔ اس پر 174.64 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی

Posted On: 11 FEB 2022 4:52PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ہند کی  مرکزی اعانت والی  ’’مقوی چاول اور سرکاری نظام تقسیم کے ذریعہ اسکی تقسیم‘‘  کی پائلٹ اسکیم 20-2019 سے تین برس کے لئے شروع کی گئی اور اس کی مجموعی لاگت 174.64 کروڑ روپے ہے۔ پائلٹ اسکیم میں پندرہ ریاستوں کے پندرہ اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ پائلٹ اسکیم کے تحت رضا مند ہونے والی پندرہ ریاستوں میں سے اب تک گیارہ ریاستوں- آندھرا پردیش، گجرات، مہاراشٹر، تملناڈو، چھتیس گڑھ، اترپردیش ، اڑیشہ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش ، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ نے پائلٹ اسکیم کے تحت منتخب اضلاع میں مقوی بنائے گئے چاول کی تقسیم کی اطلاع دی ہے۔ اب تک 3.64 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) مقوی بنایا گیا چاول پائلٹ اسکیم کے تحت تقسیم کیا جاچکا ہے۔

تہتر پیسے فی کلو گرام کی اضافی رقم ریاستیں یا یوٹی مل مالکان کو چاول کو مقوی بنانے کے لئے اداکرتی ہیں۔ مرکز اور ریاستوں کے درمیان اسکی حصہ داری شمال مشرقی خطے ، پہاڑی اور جزائر کی ریاستوں کے لئے 90:10 اور باقی ریاستوں کے لئے 75:25 ہے۔

****

 

U.No:1502

ش ح۔ر ف۔ س ا


(Release ID: 1797783) Visitor Counter : 185


Read this release in: Telugu , Marathi , English , Tamil