ریلوے کی وزارت

ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور

Posted On: 11 FEB 2022 2:45PM by PIB Delhi

 

ریلوے، مواصلات اور  الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اس وقت  ملک میں ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل ہی واحد منظورشدہ ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ ہے، جس پر حکومت جاپان کی تکنیکی اور مالیاتی امداد سے کام  ہو رہا ہے۔ ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ کی موجودہ صورت حال درج ذیل ہے:-

  • جنگلاتی جانداروں، کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ)اور جنگلات سے متعلق تمام قانونی کلیئرنسیز حاصل کر لی گئی ہیں۔
  • مجموعی طور پر تقریباً 1396 ہیکٹیئر زمین کی ضرورت ہے، جس میں سے تقریباً 1193 ہیکٹئیر زمین حاصل کر لی گئی ہے۔
  • پورے پروجیکٹ کو 27 کانٹریکٹ پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اس وقت  12 پیکج کا ٹھیکہ دیا جاچکا ہے، تین  کا اندازہ قدر کیا جارہا ہے اور  4 پیکجوں کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔
  • گجرات اور دادرا و نگر حویلی  (ڈی این ایچ ) میں 352 کلو میٹر کی مجموعی لمبائی میں سے  342 کلو میٹر کی لمبائی میں  سول کام شروع  کردیئے گئے ہیں۔

لاگت اور معینہ مدت  میں متوقع اضافہ کا  مکمل تعین  زمین کی  حصولیابی اور  تمام ٹھیکوں کو حتمی شکل دیئے جانے  کا کام مکمل کئے جانے کے بعد ہی   کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ریلوے کی وزارت میں درج ذیل  سات ہائی اسپیڈ ریل کوریڈوروں کے لئے  سروے کرانے اور مفصل  پروجیکٹ رپورٹ  (ڈی پی آر)  تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  1. دہلی ۔ وارانسی۔
  2. دہلی۔ امرتسر۔
  3. دہلی۔احمد آباد۔
  4. ممبئی ۔ ناگپور۔
  5. بمبئی۔ حیدرآباد۔
  6.  چنئی ۔ بنگلور ۔میسور۔
  7. وارانسی ۔ ہاوڑہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1495          



(Release ID: 1797714) Visitor Counter : 103